ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز،زمبابوے کے خلاف 117رنز کی بڑے مارجن سے جیت،گروپ سی میں اچھے نیٹ رن ریٹ کے باعث پہلی پوزیشن بھی بنالی ہے۔لٹل اسٹارز نے دونوں شعبوں میں زمبابوین ٹیم کو آئوٹ کلاس کردیا ہے۔
ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے ٹیم نے 316 رنزکے بڑے ہدف کاتعاقب شروع کیا تو 82 پر 6 کھلاڑی آئوٹ ہونے کے بعد ٹیم نہ سنبھل سکی اور 44 بالیں قبل198 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ برائن بینٹ 82 رنزبناکر نمایاں رہے۔بینٹ نے 82 رنز کی اننگ کھیل کر شکست کے مارجن کو کم کردیا ۔مٹا رانائیکے نے 25 کی اننگ کے ساتھ مزاحمت کی۔پاکستان کی جانب سے اویس علی نے 56 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔ذیشان اور احمد خان نے 2،2 آئوٹ کئے۔
اس سے قبل تیسری وکٹ پر حسیب اللہ خان اور عرفان خان نے تیسری وکٹ پر 189 رنزکی شراکت قائم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد رکھ دی۔عرفان شاندار 75 اسکور بناکر گئے۔حسیب اللہ خان نے 155 بالز پر 135 کی اننگ کھیلی۔4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔کپتان قاسم اکرم نے 20 اور ذیشان ضمیر نے 21 رنزکی اننگز کھیلیں۔باقی کوئی بڑا اسکور نہ کرسکا۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 315 اسکور کئے۔
زمبابوے کی جانب سے ایلکس فالائو نے 58 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں، میک گینی ڈوبے نے 68 رنزدے کر 3 کھلاڑی آئوٹ کئے