| | | | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ وارم اپ میچز،پاکستان ،بنگلہ دیش کی کامیابی،آسٹریلیا ہارگیا

کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

انڈر 19 ورلڈ کپ وارم اپ میچز،پاکستان ،بنگلہ دیش کی کامیابی،آسٹریلیا ہارگیا۔انڈر 19 ورلڈ کپ وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے۔مزید 2 روز میچز ہونگے،اس کے بعد 14 جنوری سے ایونٹ کی وسل بج اٹھے گی۔حالیہ کھیلے گئے میچزمیں بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف باوقار جیت اپنے نام کی۔فاتح ٹیم نے 277 اسکور بنائے تھے،بعد میں ہونے والی بارش کے سبب زمبابوے کو جیت کے لئے 256 اسکور کا ہدف ملا۔ناکام ٹیم صرف 110 ہی کرسکی۔نعیم الرحمان نے 3 وکٹیں لیں۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت یا محرومی،افغانستان کا فیصلہ ہوگیا

ایک اور میچ میں پاکستان نے بھی اچھی شروعات کے ساتھ کھاتہ کھولا ہے،اس نے کینیڈا کو8 وکٹ سے ہرادیا۔گرین کیپس کے  عبد الفصیح اور شہزاد نےہاف سنچریز کے ساتھ اپنی انٹری ڈالی ہے

پروویڈنس میں کھیلا گیا م یچ اہم تھا،یہاں 2 ٹاپ ٹیمیں بھارت اور آسٹریلیا مدمقابل تھے۔آسٹریلیا کی ٹیم پہلے کھیل کر 268 اسکور بناسکی،بھارت نے یوں کمال کیا کہ ہدف صرف 1 وکٹ پر پورا کردیا،روی کمار کی 4 وکٹیں،ہارنر سنگھ کی سنچری اور شیخ رشید کے 72 اسکور قابل ذکر تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *