جارج ٹائون،کرک اگین رپورٹ
انڈر 19 ورلڈ کپ وارم اپ میچزکا سلسلہ جاری ہے۔جارج ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 7 وکٹ سے ہرادیا ہے۔ سکاٹش ٹیم صرف 138 ہی اسکور کرسکی۔نیتھن میک گورے نے 33 رنز دے کر 5 آئوٹ کئے۔جواب میں آئرش ٹیم نے 32 ویں اوور میں ہدف 3 وکٹ پر پورا کرکے میچ 7 وکٹوں سے اپنے نام کیا ہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان کے متعدد میچز کا شیڈول تبدیل
انڈر 19 ورلڈ کپ وارم اپ میچز، 100 سے کم پر ٹیمیں ڈھیر،بائولر کی 4 وکٹیں،تمام اوورز میڈن۔پرویڈنس کا میچ تو نہایت ہی عجب رہا۔سری لنکا نے پہلے کھیل کر8 وکٹ پر 277 اسکور بنائے۔جواب میں یوگنڈا ٹیم 22 ویں اوور میں صرف 46 کے معمولی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔5 کھلاڑی صفر پر گئے۔10 بیٹرز ڈبل فیگر میں نہ جاسکے۔اہم بات یہ تھی کہ اس تباہی میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم کے بائولر ڈیونتھ ویلالاگے کی تباہ کن اور معیاری بائولنگ کا کردار تھا،انہوں نے 3 اوورز میں کوئی رنز نہیں دیا۔تینوں اوورز میڈن تھے۔لیفٹ آرم اسپنر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
باسیٹری میں کھیلے گئے میچ کا نتیجہ بھی کچھ ایسا ہی تھا،انگلینڈ نے پاپا نیو جینی کو 281 کے بھاری مارجن سے مات دی۔فاتح ٹیم نے 7 وکٹ پر359 کا بھاری ٹوٹل سیٹ کیا،ناکام ٹیم 28 ویں اوور میں 78 پر ڈھیر ہوئی۔
جارج ٹائون کا ایک اور میچ یوں حیران کن تھا کہ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو جنوبی افریقا نے ہرادیا۔کیریبین اپنے ہوم گرائونڈ میں 189 رنزپر آئوٹ ہوگئے۔پروٹیز نے میچ تو جیت لیا،ہدف بھی 87 بالز قبل حاصل کیا،اس کے چکر میں 7 وکٹیں گنوادیں۔