| | | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان کے متعدد میچز کا شیڈول تبدیل

جمیکا،کرک اگین رپورٹ

File Photo

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے شیڈول مین ایسے وقت میں تبدیلی کی ہے کہ جب ایونٹ کے آغاز میں صرف ایک روز کا وقفہ باقی ہے۔14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے بچوں کے میگا ایونٹ کے پروگرام میں افغانستان ٹیم کی وجہ سے ردوبدل کیا گیا ہے،یہ ٹیم تاخیر سے ویسٹ انڈیز پہنچ رہی ہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ وارم اپ میچز،پاکستان ،بنگلہ دیش کی کامیابی،آسٹریلیا ہارگیا

شیڈول مین یہ تبدیلی گروپ سی میں ہوگی،اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

جنوری کی 20 تاریخ کا زمبابوے اور پاپا نیو جینی میچ کا شیڈول تبدیل کرکے اسے 15 جنوری کو کردیا گیا ہے۔اسی طرح پاکستان اور زمبابوے کا جو میچ 22 جنوری کو شیڈول تھا،وہ اب 17 جنوری کو ہوگا۔پاکستان اور پاپا نیوجینی کا 15 جنوری کا میچ اب 22 جنوری کو کھیلا جائے گا۔افغانستان اور زمبابوے کا میچ  جو 16 جنوری کو ہونا تھا،وہ اب 22 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

اس طرح پاکستان کے بھی متعدد میچز آگے پیچے ہوگئے ہیں۔افغانستان کے ویزا مسائل کے سبب تاخیر ہوئی تھی،اس کے اثرات اسی گروپ پر ہی پڑنے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *