دبئی،کرک اگین رپورٹ
Image ,File Photo
آئی سی سی نے 14 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔22 رکنی بھاری بھرکم دستے میں 19 امپائرز اور 3 میچ ریفری شامل ہیں۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ گلوبل ایونٹس میں نہایت اہمیت کا حامل ہے،اس کے لئے تمام رکن ممالک سے آفیشلز کا چنائو کیا گیا ہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ،کون کب چیمپئن بنا،بابر اعظم آج بھی ریکارڈ بک پر
پاکستان سے امپائر راشد ریاض نمائندگی کریں گے۔انگلینڈ کے تجربہ کار امپائر ڈیوڈ ملنز اور نیپال کےبودھی پردھان پہلے میچ میں کھڑے ہونگے۔یہ میچ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔19 امپائرز کا انتخاب 14 ممالک سے کیا گیاہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 14 جنوری 2022 سے شروع ہوگا۔پاکستان گروپ سی میں ہے،اس کے ساتھ افغانستان ،زمبابوے اور پاپا نیوجینی ہیں۔16 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
یہ بھی اسی سے متعلق اور آج کے اہم ٹاپک میں سے ہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ 2022 کا مکمل شیڈول،طریقہ کار ،دلچسپ تفصیلات