نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
انڈر19ورلڈ کپ سیمی فائنل،انگلینڈ بال بال بچ گیا،افغانستان ایک اوور میں تاریخی فتح سے محروم۔کرکٹ کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ ہوتے ہوتے رہ گیا،شاید اس سے بڑا دیکھنا مشکل ہوتا،آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بڑا نام انگلینڈ چھوٹے بچوں سے ہارتے ہارتے بال بال بچا۔کرک اگین کا 24 گھنٹے قبل کا تجزیہ 100 فیصد درست ثابت ہوا کہ افغان ٹیم انگلینڈ کو لڑے گی۔۔ایشز کی بڑی شکست کےبعد انگلینڈ کی چھوٹی ٹیم کے بڑے ایونٹ میں ہارنے کا خطرہ ٹل گیا۔
منگل کو ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں افغانستان انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کو آئوٹ کلاس کرتے کرتے خود صرف 15 رنز سے ہارگیا ہے۔تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے کا منفرد اعزازنہ پایا۔انگلینڈ اب آسٹریلیا اور بھارت کی فاتح ٹیم سے فائنل کھیلے گا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج،انگلینڈ کے مقابل افغانستان،خطرناک جال
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔افغان پیسرز اور اسپنرز نے 106 پر آدھی ٹیم فارغ کرکے بتادیا کہ فیصلہ غلط ہے،بعد میں بارش کے باعچ کھیل روکا گیا،دوبارہ شروع ہونے پر فی اننگ 47 اوورز تک محدود ہوئی،جس میں انگلش ٹیم 6 وکٹ پر 231 اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔اوپنر جارج تھامس نے 50 اور مڈل آرڈر بیٹر جارج بیل نے 53 کی اننگز کھیلیں۔آخر میں ایلکس ہارٹن نے 36 بالز پر 53 کی تیز اننگ کھیل کر مجموعہ 231 تک کیا۔ایک موقع پر 36 ویں اوور میں انگلینڈ کا 6 وکٹ پر صرف 136 ہی اسکور تھا،یہ کوئی اچھا سائن نہ تھا۔نوید زردان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں لیں۔اسی اوور میں 9 ویں وکٹ بھی گر گئی۔چنانچہ آخری اوور میں 18 اسکور مشکل ہوگئے۔
جواب میں افغان اننگ بھی عجب رہی،پہلی وکٹ صفر پر گری تو دوسری وکٹ پر94 رنزکی شراکت بن گئی۔اس کے بعد106 پر 4 اور 162 تک اس کے بھی 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔اللہ نور 60 اور محمد 43 کر کے نمایاں رہے۔بلال احمد نے 33 کی اننگ کھیلی لیکن نور احمد نازک موقع پر 25 کرکے آئوٹ ہوگئے۔اس وقت افغانستان کو جیت کے لئے 12 بالز پر 19 رنز درکار تھے۔اننگ کا 46 اور سیکنڈ لاسٹ اوور افغانستان کی امیدیں توڑ گیا،8ویں وکٹ 213 پر گرگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے لیگ بریکر ریحان احمد نے 4 قیمتی وکٹیں لیں۔