سڈنی ،کرک اگین رپورٹ
file photo
انگلش پچز پر اس کی ٹیم سے بڑا الزام،پاکستانی پلیئرز کے لئے بھی سوچنے کا مقام۔یہاں پاکستان میں انگلش وکٹوں کو سیکھنے کے لئے مثال دی جاتی ہے،پلیئرز کے معاہدے ہوں تو ہیڈ لائنز بن جاتی ہیں،کھلاڑی خوشی سے پھولے نہیں سماتے،ایسے ایسے ٹوئٹ آتے ہیں کہ جیسے ان کی اصل کرکٹ شروع ہی اب ہوگی۔یہ مزاج روز اول سے چلا آرہا ہے۔
کوہلی پھر سنچری کو ترس گئے،بھارتی اننگ 223 رنز پر تمام
انگلینڈ،اس کے کائونٹی سیزن کو ہمیشہ سے خاص مقام حاصل ہے ،اب ایسا لگتا ہے کہ جیسے سب کچھ ختم ہورہا ہے،یہ الزام کسی غیر ملکی پلیئر نے نہیں بلکہ خود انگلش کے حاضر سروس اوپنر نے لگادیا ہے۔ایشا سیریز کھیلنے اور مسلسل ناکام جانے والے انگلینڈ کے اوپنر زک کرولی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں ہماری ناکامی کی بنیادی وجہ کائونٹی کرکٹ کی ناقص پچز ہیں۔
انگلش ٹیم آسٹریلیا میں گزشتہ ایک عشرے سے تیسری ٹیسٹ سیریز ہاررہی ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ 3 سیریز کے اب تک کے 14 میچز میں سے 12 ہاری ہے،صرف 2 ڈرا کھیل سکی،ایک بھی کامیابی نہیں ملی،رواں سیریز میں 3 میچز ہاردیئے،ایک ٹیسٹ ڈرا کھیلا۔آخری میچ باقی ہے۔
زیک کرولی کے مطابق انگلینڈ کی پچز خراب ہوتی ہیں،آسٹریلین پچز سے کوئی مقابلہ نہیں ہے،ملک میں اس سٹرکچر کو بدلنا ہوگا،ورنہ ایک کے بعد ایک ناکامی ہوگی،انگلینڈ کی بیٹنگ لائن 4 میچز کی تمام اننگز میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔