ڈربی،کرک اگین رپورٹ
File photo
انگلش کائونٹی شان مسعود پر پہلی بار بھاری،حسن اور عباس کی پرفارمنس اپ ڈیٹ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود کے لئے انگلش کائونٹی کے چوتھے میچ کی دوسری اور رواں سیزن کی 5 ویں اننگ بھاری رہی،جب وہ ہاف سنچری بھی نہ کرسکے۔پہلی بار 50 سے کم کرکے آئوٹ ہوگئے۔ڈربی میں ہوم ٹیم ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے لیفٹ ہینڈ پاکستانی اوپنر 42 رنزکے بعد آئوٹ ہوئے،انہوں نے پہلی اننگ میں 60 رنزکرکے گئے۔
ہوم آف کرکٹ شو ختم،شاہین آفریدی کی دوسری اننگ میں بھی پہلی جتنی وکٹیں
اس طرح شان مسعود پہلے میچ کی 2 ففٹیز،اگلے 2 میچزکی 2 ڈبل سنچریز کے بعد اس میچ میں ففٹی بناتے ہوئے آخرکار ففٹی سے کم پر چلے گئے۔دوسری باری میں ان کی ٹیم 2 وکٹ پر 170 اسکور کرلئے ۔پہلی اننگ میں 368 رنزبنائے تھےگلیمورگن ٹیم 387 کرکے آئوٹ ہوئی۔
ناٹنگھم میں واروکشائر کو نارتھمپٹن شائر نے 5 وکٹ سے ہرادیا،اظہر علی کی ٹیم کی یہ شکست بڑی بات ہے،وہ دونوں اننگزمیں صرف 11 ہی اسکور بناسکے ہیں۔سٹورٹ براڈ نے دوسری باری میں 4 اور میچ میں 5 وکٹ لے کر اپنی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کو یقینی بنایا ہے۔
لارڈز میں شاہین لارڈ بننے کے قریب،اظہر فلاپ،حارث ہیرو
لیڈز میں یارک شائر کی نمائندگی کرنے والے حارث رئوف جنہوں نے کینٹ کے خلاف پہلی اننگ میں 5 وکٹیں لی تھیں،وہ دوسری اننگ میں بالز کرنے نہیں آئے۔50 اوورزکی بیٹنگ میں کینٹ نے 2 وکٹ پر 112 رنزبنالئے ہیں۔
ٹائونٹن میں سمرسیٹ نے واروکشائر کو اننگ اور 82 رنز سے ہرادیا۔
سائوتھمپٹن میں محمد عباس کی ٹیم ہمپشائر اور حسن علی کی سائیڈ لنکا شائر میں دلچسپ مقابلہ ہے،لنکا شائر کو اتوار کو آخری روز جیت کے لئے مزید342 رنزبنانے ہیں۔10 وکٹ باقی ہیں،اس کے بیٹرز کو محمد عباس کا چیلنج درپیش ہوگا،اس نے دوسری باری میں 351 رنزکے تعاقب میں بناکسی نقصان کے 9 رنزبنائے،اس سے قبل ہمشائر دوسری باری میں 344 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی۔لنکا شائر کے لئے پہلی اننگ میں 5 وکٹ لینے والے حسن علی کو اب کی بار 1 وکٹ ملی،یوں میچ میں 6 وکٹیں ان کے حصہ میں آئیں۔جمی اینڈرسن 36 رنز دے کر 3 آئوٹ کرگئے۔یوں وہ بھی سٹورٹ براڈ کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے لئے پرامید ہوگئے ہیں۔