کرک اگین رپورٹ
Getty Images
بات آئی پی ایل کی ہے لیکن معاملہ انگلینڈ کےمحدود اوورز کپتان سے جڑا ہے۔انگلش کپتان اوئن مورگن برطرف،جزوی طور پر درست بھی ہوگا،یہ لکھنا بھی معنی رکھتا ہوگا کہ اوئن مورگن کپتانی سے برطرف کردیئے گئے۔
سہیل تنویر اور بین کٹنگ کی میچ فیس پر بڑا کٹ،جرمانہ
آئی پی ایل 2022 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنا قائد ہٹادیا ہے۔وہ اتفاق سے انگلینڈ کے محدود اوورز کپتان اوئن مورگن تھے،ان کی قیادت میں کوکلکتہ نائٹ رائیڈرز نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا،یہ الگ بات ہے کہ اسے شکست ہوگئی تھی۔
اوئن مورگن انگلینڈ کے ورلڈ چیمپئن کپتان ہیں،ان کی قیادت میں انگلش ٹیم نے 2019 کا ورلڈ کپ جیتا تھا،اس طرح جاری وقت ورلڈ چیمپئن کپتان کے طور پر گزاز رہے ہیں۔
نائٹ رائیڈرز نے ان کی جگہ اپنے ملکی کھلاڑی شری یاس ایئر کو کپتان بنایا ہے،جسے کولکتہ نے ساڑھے 12 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔