لندن،ابوظہبی:کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ نے پاکستان کے دورے کے دوسرے فیز کی تیاری کے لئے مناسب بندوبست کرلیا۔اسپن ٹریک کے ساتھ وارم اپ میچز،ساتھ میں 10 روزہ ٹریننگ کیمپ پاکستان کی وکٹوں،ماحول اور کنڈیشز کو سمجھنے میں بڑی مدد فراہم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم دسمبر میں 3 ٹیسٹ میچز کے لئے پاکستان آنے سے قبل متحدہ عرب امارات میں ڈیرے ڈالے گی،ابو ظہبی کی فرینڈلی اسپن کنڈیشنز میں ٹیم اپنا کمیپ لگائے گی جو 18 نومبر سے شروع ہوگا۔
انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول کنفرم،کرک اگین نیوز سچ ثابت
اس کے بعد 23 نومبر سے وہ اپنے ہی ہم وطن کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم انگلینڈ لائنز کے ساتھ 3 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔10 روزہ ٹریننگ کے بعد انگلش ٹیم پاکستان اترےگی،جہاں وہ دسمبر میں 3 ٹیسٹ میچز راولپنڈی،ملتان اور کراچی میں کھیلے گی۔
انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں کوئی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی،اس سال ستمبر میں اس کی ٹیم 7 ٹی 20 میچزکے لئے آئے گی،یہ میچزکراچی اور لاہور میں ہونگے۔