ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل کا ایک مرحلہ اختتام کو پہنچا۔کرک اگین کی ٹاس اور میچ کی پیش گوئی 100 فیصد درست ثابت ہوئی۔نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو بڑی آسانی سے 5 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں قدم رکھ دیئے۔کیوی ٹیم نے پہلی بار ٹی 20 کپ فائنل میں رسائی پائی ہے،انگلینڈ سے 2019 ورلڈ کپ فائنل کی شکست کا بدلہ چکادیا ہے۔گروپ 1 کی ٹاپ ٹیم انگلینڈ باہر ہوگئی ہے،کیویز اب اتوار کو پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔
ابوظہبی میں کیوی کپتان کین ولیمسن کے حق میں ٹاس کا سکہ گرا تو انہوں نے حسب توقع پہلے فیلڈنگ کا اعلان کردیا۔اس سے پہلے کرک اگین کی گزشتہ رات کی خبر کا اہم جزو ملاحظہ ہو،
جو ٹیم ٹاس جیتے گی،اس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔یہ سکہ کیویز کے حق میں جاسکتا ہے
اس طرح کرکا گین کی میچ کے حوالہ سے کی گئی یہ پیش گوئی سچ ثابت ہوئی تھی۔اس خبر کے لنک کے لئے یہاں کلک کریں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،پہلا سیمی فائنل آج،کسے بدلے کا موقع،کسے شکست یقینی
انگلش ٹیم کی اننگ کا آغاز بااعتماد تھا،شروع کے 5 اوورز میں وکٹ نہ گنوانا بڑی جیت تھی،کیویزکو 6ویں اوور میں پہلی کامیابی جونی بیئرسٹو کی شکل میں ملی۔وہ 37 کے مجموعہ پر 13 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔53 کے اسکور پر دوسرے اوپنر جوس بٹلر 29 کرکے چلے گئے۔انگلش اننگ کو اصل سہارا معین علی اورڈیوڈ میلان نے دیا۔دونوں نے تیسری وکٹ پر63 اسکور کا اضاٖفہ کیا۔کیویز کو تیسری کامیابی 116 کے اسکور پر ملی،میلان 41 کرکے گئے۔لیام لونگسٹن نے چوتھی وکٹ کے لئے اننگ آخری اوور تک پہنچادی۔انگلینڈ نے آخری 3 اوورز میں 36 اسکور بنائے۔لونگسٹن 2 بالز قبل 17 پر آئوٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی اننگ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 166 اسکور کے ساتھ تمام ہوئی۔معین علی نے 37 بالز پر51 اسکور بنائےاور آئوٹ نہیں ہوئے۔کیویز کی جانب سے ٹم سائوتھی نے 24 رنزکے عوض ایک،ایڈم ملن نے 31،ایش سودھی نے 32 اور جمی نیشام نے 18 رنز دے کر ایک ایک آئوٹ کیا۔
نیوزی لینڈ نے 167 رنزکا تعاقب شروع کیا تو 4 کے اسکور پر مارٹن گپٹل 4 اور 13 پر کین ولیمسن 5 کرکے پویلین لوٹ گئے۔یہ کیویز کا بہت بڑا نقصان تھا،انگلش ٹیم شروع سے ہی چھاچکی تھی۔تیسری وکٹ پر ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے نے نازک ترین موقع پر اننگ سنبھالی اور10 اوورز سے بھی کم میں 82 اسکور کی شراکت بنائی۔انگلینڈ کو تیسری کامیابی 95 پر ملی،کونوے 46 کرکے آئوٹ ہوئے۔نئے بیٹر گلین فلپس 2 ہی کرسکے۔یہاں انگلینڈ کا بول بالا تھا۔
جمی نیشام نے آتے ہی حیدر علی والا کام کردیا۔ڈیرل مچل بھی مار رہے تھے۔نتیجہ میں آخری 3 اوورز 34 رنز درکار تھے۔ پھر وہی ہوا۔جمی نیشام 10 بالز پر 26 کرگئے لیکن کیویز کو کوئی فرق نہ پڑا۔نتیجہ میں ڈیرل مچل موجود تھے۔انہوں نے ایک اوور قبل اپنی ٹیم کو فتح دلوادی،مچل48 بالز پر 73 کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔کیویز 5 وکٹ سے کامیاب ہوئے،ایک اوور باقی تھا۔