لندن،کرک اگین رپورٹ
آخرکار میڈیا رپورٹس درست نکلیں،جیسن رائے ڈراپ ہوگئے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان اور ورلڈٹی 20 کپ کے لئے اپنے اسکواڈز کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
اعلیٰ ترین کارکردگی پر فل سالٹ کو دونوں اسکواڈز کا جزو بنایا گیا ہے جو پاکستان میں کھیلیں گے اور آسٹریلیا کے ٹی 20و رلڈ کپ میں بھی ہونگے۔
توقعات کے مطابق ایلکس ہیلز کے ساتھ وہی رویہ جاری ہے،انہیں اس قابل نہیں جانا گیا کہ وہ کسی بھی لیول کی کرکٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں۔
انگلینڈ کادورہ پاکستان،جارڈن کاکس سمیت متعدد نئے نام،ورلڈ ٹی 20 کے لئے تگڑا اسکواڈ
دورہ پاکستان کے لئے انگلینڈ نے 19 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے،ان فٹ کپتان جوس بٹلر شامل ہیں،اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ وہ نہیں کھیلیں گے،معین علی کپتان ہونگے ۔ای سی بی نےا نہیں 7 ٹی 20 میچزکے لئے شامل کیا ہے لیکن وہ شروع کے چند میچز نہیں کھیلیں گے،وہ آخر میں پاکستان میں اپنے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔پاکستان کے دورے میں 5 ایسے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں جو انگلینڈ کے لئے انٹرنیشنل کیپ کے منتظر ہونگے۔
کینٹ کے بیٹر جارڈن کوکس،مڈل سیکس کے پیسر ٹام ہیلم،سرے کے بیٹر ول جیکس،واروکشائر کے تیز بائولر اولی سٹون اور لنکا شائر کے لیفٹ آرم سیمرلک ووڈ پہلی بار انگلینڈ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
پاکستان کے دورے کے لئے انگلش اسکواڈ
جوس بٹلر . کپتان، معین علی.نائب کپتان، ہیری بروک.جارڈن کاکس . سیم کرن. بین ڈکٹ .لیام ڈاسن .فل سالٹ .اولی اسٹون .ریس ٹوپلی . ڈیوڈ ولی . کرس ووکس .لیوک ووڈ. مارک ووڈ . رچرڈ گلیسن . ٹام ہیلم.ول جیکس. ڈیوڈ مالان . عادل رشید۔
جونی بیئرسٹو اور بین سٹوکس جیسے نام آرام پر ہیں۔
انگلش ٹیم 14 ستمبر کو پاکستان آئے گی۔2005 کے بعد پہلا دورہ ہوگا۔20 ستمبر سے 7 ٹی 20 میچزکی سییز کا آغاز ہوگا۔2 اکتوبر کو اس کا اختتام ہوگا۔