لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ سیریز کا شیڈول فائنل ہوگیا ہے،پاکستان کواس کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں 3 ملکی کپ کھیلنے کا موقع مل گیا ہے۔یوں پاکستان نے مرضی کی تاریخیں منتخب کرلی ہیں۔سیریز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر کے مابین کھیلی جائے گی۔7 ٹی 20 میچز ہیں۔17 سے 18 روز میں کھیلے جائیں گے۔میچزکے لئے کراچی،لاہور کے ساتھ راولپنڈی اور ملتان بھی میزبان مقامات میں شامل ہیں۔پی سی بی اس کا اعلان جلد ہی کردے گا۔
پی سی بی کے مطابق بورڈز آف گورنس کا اجلاس جاری ہے،اس معاملہ سمیت دیگر امور بھی زیربحث ہیں۔اسی طرح کیوی ٹیم کےدورہ پاکستان کےلئے بھی بات چیت مکمل ہے،اس کا شیڈول بھی جاری کیا جاناہے۔پاکستان نے سری لنکا کا دورہ فوری کرناہے،اس کے 2 میچز جو کہ ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہیں،اس کی تاریخیں بھی طے ہوگئی ہیں۔
پی سی بی مالی معاملات میں بھی اپنے امور کی منظوری لینے جارہا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ بدستور کام جاری رکھےہوئے ہیں۔
پی سی بی کی جنرل باڈی کا اجلاس 20 جون بروز پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوا۔ پی سی بی کے آئین 2019 کی شق 20 کے تحت جنرل باڈی نےپی سی بی کی سالانہ رپورٹ اور اکاؤنٹس کی آڈٹ شدہ رپورٹس کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بین الاقوامی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان بلائنڈ اور ڈیف ٹیموں کے لیے دس دس لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
اجلاس کے دوران جنرل باڈی کو پاکستان کرکٹ پر بھی اپڈیٹ فراہم کی گئی۔ جنرل باڈی کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں موجودہ رینکنگ پر بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو پاکستان مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی رواں سال آئندہ کرکٹ اسائنمنٹس سے بھی آگاہ کیا گیا۔
جنوری میں پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ آئین کی شق 24 (1) کے تحت اجلاس کے لیے ایک تہائی کورم مکمل ہونا ضروری تھا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کی، جہاں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سربراہ سید سلطان شاہ اور پاکستان ڈیف کرکٹ کونسل کے سربراہ عرفان میراج سمیت دونوں کونسلز کے نمائندگان نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نےبھی غیرفعال رکن کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔