لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ نے اگلے سال کے موسم سرما کے کرکٹ کلینڈر کی تصدیق کردی ہے۔2022 کے آخر سے شروع ہونے والے کرکٹ ٹورز مارچ 2023 تک ہونگے،ان میں پاکستان کے 2 دورے بھی شامل ہیں۔ای سی بی نے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات بھی شیئر کردی ہیں۔
اس سال ورلڈ ٹی 20 کپ سے قبل بنگلہ دیش اور پاکستان کے محدود اووز کے دورے ختم کئے گئے تھے،ان سمیت جنوبی افریقا کا 2020 کا ایک روزہ سیریز کا ملتوی کیا گیا دورہ بھی ری شیڈول ہوگیا ہے۔اس طرح اگلے سال موسم گرما میں اپنے ملک میں مصروف ترین سیزن کھیلنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم بیرونی دوروں میں 5 ممالک کے 6 وزٹ کرے گی۔
پی ایس ایل 7 میں پاکستان کے سابق کرکٹر اس بار ہیڈ کوچ
انگلینڈ کا 2022 کا ہوم سیزن ستمبت میں ختم ہوگا،اس کے ساتھ ہی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی،وہ پاکستانی میدانوں میں 7 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔اس کے فوری بعد اسے یہاں سے آسٹریلیا جانا ہے،وہاں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز ہوگی۔ساتھ میں ورلڈ ٹی 20 کپ میں شرکت ہوگی۔
انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ ٹی 20 کپ کے بعد دسمبر 2022 میں انگلینڈ کی ٹیم 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔2005 کے بعد پاکستانی میدانوں میں انگلش ٹیم کوئی طویل فارمیٹ کا میچ کھیلے گی۔اس کے بعد جنوری 2023 میں جنوبی افریقا میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کھیلنے جائے گی۔یہ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔فروری 2022 میں انگلش ٹیم نیوزی لینڈ میں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلے گی۔موسم سرما کا آخری دورہ 5 ویں ملک بنگلہ دیش کا ہوگا،جہاں مارچ 2023 میں 3 ایک روزہ میچز اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔