کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی انگلینڈ کے ہم منصب سے ملاقات کے بعد انہیں ایک خوبصورت سا جواب ملا ہے۔انگلینڈ کے آفس سے انہیں وہی جواب ملا ہے،کرک اگین نے جس کی جانب 22 گھنٹے قبل کیا تھا۔نیا جواب دراصل پرانا ہی جوب ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی کا فیصلہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا تھا،حکومت کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ہے۔تو حکومت اب کیا کرے گی،یہ کہا گیا ہے کہ حکومت اس پر نظر ثانی کرے گی۔
ورلڈٹی 20 کا آغاز 17 اکتوبر سے ہونا ہے،اب تو پاکستان کے اس کے لئے روانگی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے 14 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہونا ہے اور 16 اکتوبر سے اس کی ٹریننگ شیڈول ہے۔انگلینڈ کے سابقہ دورہ پاکستان کے شیڈول کے مطابق اس کے میچ پاکستان میں 14 اور 15 اکتوبر کو ہو نا تھے۔اب تھوڑی دیر کے لئے پاکستان کے روانگی کا شیڈول بھی سامنبے رکھیں اور ساتھ میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا معاملہ بھی ،سابقہ شیڈول بھی،ایسے میں برطانیہ کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ایسی یقین دہانی کا کیا مقصد ہوسکتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ ای سی بی کے فیصلے کےخلاف حکومت نے تحقیقات کا اعلان کیوں نہیں کیا۔