روز بول،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ 17 کھلاڑیوں کے باوجود بھارت سے کیسے ہارا،ویسٹ انڈیز بھی فتحیاب،ہردک پانڈیا کا لاٹھی چاج،ساتھ میں بائولنگ کا بھی خوب اٹیک،انگلینڈ 17 مواقع پاکر بھی پورے اوورز نہ کھیل سکا۔پہلا ٹی 20 میچ ہارکر خسارے میں چلاگیا۔
ایج باسٹن ٹیسٹ کی فتح کا نشہ اترا،انگلینڈ کی محدود اوورز ٹیم بھارت کے خلاف فارمیٹ تبدیل ہوتے ہی اپنے ہی گھر میں بے بس ہوگئی۔بلیو شرٹس نے 50 رنز کے بڑے مارجن سے جیت اپنے نام کی ہے۔
سائوتھمپٹن کے روز بول ایجز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم 199 رنزکے ہدف کےتعاقب میں 3 گیندیں قبل صرف 148 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔33 کے قلیل اسکور پر 4 ٹاپ آرڈر بیٹرز پویلین میں تھے۔معین علی نے 36 اور ہیری بروکس نے 28 رنزکے ساتھ لوئر مڈل آرڈر میں مزاحمت کی کوشش کی جو بے اثر رہی۔
ایک اور سنسنی خیز ٹیسٹ،ایک اور ڈرامائی میچ جمعہ سے شروع
انگلینڈ کے بیٹرز کے لئےہردک پانڈیا خوف کی علامت بنے رہے،انہوں نے صرف 33 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔بھارتی فیلڈرز نے 6 کیچز بھی ڈراپ کئے ،پھر بھی انگلش ٹیم 17 وکٹوں کے ساتھ میچ نہ جیت سکی۔
اس سے قبل بھارت نے 8 وکٹ پر 198 اسکور بنائے تھے۔ہردک پانڈیا نے بیٹنگ میں بھی جوہر دکھائے اور33 بالز پر 51 کی شاندار اننگ کھیلی۔
ادھر ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ 5 وکٹ سے جیت لیا۔پروویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں 163 رنز کے جواب میں 10 گیندیں قبل 169 اسکور بنالئے،سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کی ہے۔