| | |

اوول ٹیسٹ 3 دن میں تبدیل،آج سے کھیل شروع ہوگا

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ تیسرے روز پہلے دن کے طور پر آج ہفتہ 10 ستمبر کو شروع ہوگا۔ہوا یہ ہے کہ پہلا روز بارش کی وجہ سے ضائع ہوگیا۔اسی شام ملکہ برطانیہ دنیا سے چلی گئیں،نتیجہ میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دوسرا روز جو جمعہ کا تھا،اس احترام میں منسوخ کردیا۔یوں اب اس میچ کے 3 روز ہی باقی ہیں۔

پاکستانی کپتان اور امپائر میں تکرار کیوں،کون جیتا

ایک تجویز یہ بھی تھی کہ ٹیسٹ میچ کا ایک روز بڑھایا جائے گا،لیکن اب ای سی بی نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسٹ میچ کا دن نہیں بڑھایا جائے گا۔یوں ہفتہ۔اتوار اورپیر 3 روز ہی میچ ہوگا۔پروٹیز ٹیم منگل کو اپنے ملک روانہ ہوجائے گی۔یہ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ ہے۔سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

انگلش کپتان بین سٹوکس ٹاس جیت چکے ہیں۔پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا ہے۔دنیائے کرکٹ کے لئے دیکھنے کی بات یہ ہوگی کہ لندن کا موسم کیسا ہوتا ہے۔3 دن مکمل کھیل ہوتو اوول ٹیسٹکا رزلٹ نکل سکےگا یا نہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *