کراچی،کرک اگین رپورٹ
اوپنر عابد علی نے 2 سٹنٹ کے بعد ورزش شروع کردی۔پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہلکی ورزش شروع کردی ہے،دل کی تکلیف میں 2 اسسٹنٹ ڈلوانے والے عابد علی چند روز قبل ہی ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے،ان کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن پی سی بی کے زیر انتظام انکا کراچی میں علاج ہوا۔
عابد علی کی ہسپتال سے تازہ ترین ویڈیو,اہم اعلان
عابد علی کی ویڈیو پی سی بی نے بھی جاری کی ہے ،جس میں یکھا جاسکتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر مشینی ورزش،واک کررہے ہیں۔
عابد علی نے اس موقع پر کہا ہے کہ الحمد للہ میں اپنے پائوں پر کھڑا ہوگیا ہوں۔واک شروع کردی ہے،یہ سب ڈاکٹر ز کی ہدایات کے مطابق ہی ہے۔میں اس موقع پر سپورٹ کرنے والے فیملی ممبران اور سپورٹرزکا شکر گزار ہوں۔