لاہور،دبئی:کرک اگین رپورٹ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس کا وقت اور تاریخیں آگئی ہیں۔ساتھ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کےآئی سی سی اجلاس کی تاریخیں سیٹ،پاکستان کے 4 ملکی کپ منصوبہ میں ڈرامائی تبدیلی،۔4 ملکی مجوزہ پلان میں بھی ڈرامائی تبدیلی،حیرت انگیز طور پر کرکٹ کے 2 بڑے ممالک ساتھ ہوگئے،بورڈز میٹنگ میں یقینی کامیابی کا امکان ہوگیا ہے۔
آئی سی سی کا سالانہ بورڈز اجلاس 8 سے 10 پریل تک ہورہا ہے۔اس میں جہاں اور امور زیر بحث ہونگے،وہاں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا دیا گیا 4 ملکی کپ کا منصوبہ ایک موثر آواز میں پیش ہوگا۔رمیز راجہ نے گزشتہ سال کے آخر میں کہا تھا کہ کرکٹ کی ترویج اور ترقی کے لئے 4 ملکی سالانہ ٹی 20 کپ ضروری ہے،اس سے آئی سی سی سمیت تمام رکن ممالک کو فائدہ ہوگا،اس کی آمدنی سب کو دی جائے گی۔انگلینڈ اور آسٹریلیا نے پاکستان سے اتفاق کیا تھا،بھارت نے سیاسی حالات کی بنیاد پر انکارکردیا تھا۔
رمیز کی 4 ملکی ٹی 20 کپ تجویز پر بھارت کا آفیشل رد عمل،ٹیسٹ کپتان باہر،شیڈول پر مصباح برہم
اب تازہ ترین پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان نے بھارت کو اس منصوبے سے نکال دیا ہے،اب یہ تجویز اس شکل میں ہوگی کہ 4 ملکی سالانہ ٹی 20 کپ رکھاجائے،اس میں پاکستان،انگلینڈ اور آسٹریلیا تو ہونگے،ساتھ میں چوتھے فریق کے لئے سیٹ خالی ہوگی،آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں ووٹ سے اسے منظور کیاجاسکتا ہے۔ساتھ میں چوتھے ملک کی جگہ اوپن ہوگی،اس میں بھارت سمیت کوئی بھی آسکتا ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ اس چیپٹر میں پاکستان کی حمایت کریں گے اور ان کی وجہ سے سئگر ممالک بھی سپورٹ کریں گے۔اس طرح یہ 4 ملکی کپ کھیلا جائے گا۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ یہ شروع میں بھارت کے بغیر ہوسکتا ہے،یہ بھی ممکن ہے کہ اس میں بھارت بعد میں شامل ہوجائے،اس لئے کہ پاکستان کے سیاسی حالات میں تبدیلی آرہی ہے۔
پاکستان اجلاس میں اس بات کی بھی مخالفت کرے گا کہ باہمی ٹی 20 سیریز کم کی جائیں اور اس کی جگہ 4 ملکی کپ کھیلا جائے۔دیگر ایونٹس رکھے جائیں۔