دبئی،کرک اگین رپورٹ
Image by ICC,Twitter
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج اتوار کے روز پاکستان اور بھارت کا میچ ہے۔ہر طرف ایک ہی بحث ہے۔کرکٹ کا کوئی ادارہ اس کے اثر سے محفوظ نہیں ہے۔روایتی حریفوں کی چونکہ جنگ ہے،اس لئے دونوں ممالک کی عوام،کرکٹرز کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے لوگ بھی اس کے حصار میں آگئے ہیں۔
پاک بھارت میچ سے پہلے ایک اور اہم مقابلہ،سری لنکا یا بنگلہ دیش،یہاں بھی ہسٹری کا سوال
کرکٹ کی گلوبل باڈی آئی سی سی بھی اس کی اہمیت سے آگاہ ہے۔اس لئے ہر گزرتے لمحہ کوکیش کیا جارہا ہے۔کہیں یادگاری پوسٹرز جاری ہورہے ہیں تو کہیں علامتی تصاویر،کبھی گانے اور کبھی میوزک کا سہارا لیا جارہا ہے۔یہ سب اس لئے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہے۔
آئی سی سی کو آج 4 گھنٹے کے شو سے 4 سال کی کمائی سے زیادہ کمانے کی امید ہے۔ٹی وی،سوشل میڈیا،ڈیجیٹل میڈیا سمیت مارکیٹنگ کے تمام ذرائع کی جمع پومجی کا حساب ابھی سے کیا جارہا ہے اور کووڈ کے دنوں میں ہونے والے کرکٹ نقصانات کے دور ہونے کی بات سوچی جارہی ہے۔
آئی سی سی خود اس میں ملوث ہے،اس لئے اب سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔یہی بات ہر جانب محسوس کی جاتی ہے کہ روایتی حریفوں کا مقابلہ باقاعدگی سے ہونا چاہئے۔اس کی ضرورت اگر آئی سی سی کو ہے تو دنیا کو بھی ہے۔پاکستان کو بھی ہے،اس لئے ضروری ہے کہ باہمی کرکٹ سیریز بھی بحال کی جائے۔