| | | | | |

پاک بھارت میچ سے پہلے ایک اور اہم مقابلہ،سری لنکا یا بنگلہ دیش،یہاں بھی ہسٹری کا سوال

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

سب کی توجہ اتوار 24 اکتوبر 2021 کو پاکستان اور بھارت کے میچ پر ہے،یہ میچ دبئی میں ہونا ہے اور اس کا ٹاس شام ساڑھے 6 بجے ہوگا لیکن آپ کے علم میں ہونا چاہئے کہ آج ایک اور میچ بھی شیڈول ہے اور یہ میچ ایسا ہے کہ دونوں ٹیموں نے نہیں سوچا تھا کہ ورلڈ ٹی 20 کپ کے سپر 12 مرحلے میں یہ ٹکرائیں گی۔ریٹنگ اور کوالیفائنگ فارمولہ کے تحت بنگلہ دیش کو گروپ 2 میں جانا تھا،سکاٹ لینڈ سے شکست اسے لے ڈوبی اور وہ گروپ 1 میں یکجا ہوگئے۔

پاکستان بمقابلہ بھارت،ٹی 20 ورلڈ کپ کی بڑی جنگ آج،کتنے ہدف پر فتح یقینی

سری لنکا اور بنگلہ دیش دونوں کے پاس کوالٹی اسپنرز موجود ہیں۔اس سال کے ٹاپ 6 ٹی 20 انٹر نیشنل وکٹ ٹیکرز میں سے اکثر اس میچ میں شریک ہیں۔دونوں کے پاس اچھے پیسرز بھی ہیں اور تجربہ بھی موجود ہے۔وارم اپ میچ چند روز قبل دونوں ٹیموں کا جو کھیلا گیا تھا،اس میں سری لنکا فتحیاب ہوا تھا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں 14 برس بعد آمنے سامنے ہونگی،اس سے قبل 2007 میں واحد میچ کھیلا گیا تھا جو سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف جیت لیا تھا۔اس میچ میں بھی سری لنکا ہی فیورٹ ہے۔بنگلہ دیشی اسپنر شکیب الحسن 39 وکٹ کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ تاریخ میں شاہد آفریدی کے زیادہ وکٹ لینے کے ریکارڈ کے برابر ہیں۔ایک اور وکٹ انہیںسب سے ممتاز کردے گی۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ہسٹری بدلنے کا دن ہوسکتا ہے۔ممکن ہے کہ بنگلہ دیش بھی کوئی تاریخ رقم کردے،اس لئے کہ لو سکورنگ وکٹ،اسپنرز کے جال اور رنز بننے کی مشکلات کے دور میں بنگلہ دیش جیت جائےاور اس کے پاس تجربہ کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *