| | | | | |

ورلڈ ٹی 20،پہلی ٹیم کا آج سے قرنطینہ،آئرش کپتان تو آئی سی سی کے خلاف بول اٹھے

کرک اگین رپورٹ

اکتوبر کے ماہ کے آغاز کے ساتھ ہی ورلڈ ٹی 20 کپ کی سرگرمیوں میں تیزی آنا شروع ہوگئی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دنیا کی پہلی ٹیم ہوگی جو آفیشل اس کے مشن کا آغاز کرے گی،اس کے پلیئرز آج 2 اکتوبر 2021 سے اپنے ملک میں قرنطیہ میں جارہے ہیں۔بنگلہ دیش کی 15 رکنی ٹیم کے ساتھ 2 اضافی پلیئرز اور سپورٹنگ اسٹاف ہفتہ کا پورا دن قرنطینہ میں گزارے گا اور اتوار کو ڈھاکا سے عمان کے لئے پرواز پکڑے گا۔کرکٹرز اس ٹور کے لئے پرجوش ہیں۔ٹائیگرز کو ایونٹ کا پہلا مرحلہ بھی کھیلنا ہے جو 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

ادھر ورلڈ ٹی 20 کپ میں شامل کپتانوں نے کووڈ شرائط پر تنقید شروع کردی ہے۔آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو بلبرائن نے کہا ہے کہ آئی سی سی اور متحدہ عرب امارات نے ایونٹ کے لئے 6 روزہ قرنطینہ کی شرط کیوں رکھی ہے ۔اس سے قبل ہم عرب امارات سیریز کھیلنے گئے تھے تو 3 دن کے قرنطیہ کی شرط تھی۔اب اسے بڑھا کر 6 روزہ کرنا بے وقوفی اور عقل سے عاری بات ہے۔انہوں نے منتظمین پر سخت تنقید کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *