| | |

نیشنل ٹی 20 کپ ،منگل کے میچز کا فیصلہ

 

 

کراچی 28 نومبر، 2023:ء،پی سی بی میڈیا ریلیز

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں منگل کے روز کھیلے جانے والے میچوں میں لاہور بلوز، لاڑکانہ، کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس نے کامیابی حاصل کرلی۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں لاہور بلوز نے اسلام آباد کو 5 رنز سے ہرادیا۔
لاہور بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر154 رنز بنائے۔ قاسم اکرم نے 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے64 رنز بنائے۔ عمران بٹ نے 52 رنز اسکور کیے۔ عمیر آفریدی نے 30 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد کی ٹیم 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سرمد بھٹی نے 45 رنز اسکور کیے۔عثمان قادر نے28 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ نثار احمد اور کاشف بھٹی نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں لاڑکانہ نے کوئٹہ کو 15 رنز سے شکست دیدی۔
لاڑکانہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔امتیاز لغاری نے 24گیندوں پر5 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ فہیم رشید نے 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔بوہیر امان نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جلات خان 25 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔زاہد محمود، مشتاق احمد اور فراز عزیز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی وائٹس نے حیدرآباد کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
حیدرآباد کی ٹیم سہیل خان کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں 102 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔طیب علی نے32 اور دانیال حسین نے30 رنز بنائے۔سہیل خان نے صرف 10 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔غلام مدثر نے6 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کراچی وائٹس نے تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔عماد عالم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 53رنز اسکور کیے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں لاہور وائٹس نے کراچی بلوز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کراچی بلوز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 150 رنز بنائے۔محمد طحہ 41رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
عامر ِخان، احمد دانیال اور منیب واصف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں لاہور وائٹس نے تین وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔احمد شہزاد نے آؤٹ ہوئے بغیر 72رنز اسکور کیے جس میں 5چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *