| | | | |

پی ایس ایل 9،نسیم شاہ کی دلچسپی ایک اور فرنچائزکی طرف،نام آگیا،مزید ردوبدل ہوگیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپرلیگ 9 کیلئے مارکیٹ میں یہ خبریں عام ہیں کہ نسیم شاہ کوئٹہ چھوڑ کر ملتان سلطانز میں جارہے ہیں لیکن ایک مستند ذریعہ نے تصدیق کی ہے کہ پشاور زلمی سے رابطہ جاری ہے اور بابر اعظم کی وجہ سے وہ وہاں کھیلنا چاہتے ہیں۔

انگلینڈ کے کھلاڑی جیمز ونس نےپی ایس ایل کے لئے ڈرافٹ میں نام لکھوایا ہے۔یہ ایک دعویٰ آیا ہے کہ  نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر اسلام آباد یونائٹیڈ نے ابرار احمد اور وسیم جونئیر آفر کیا تھا جس پر تمام معاملات حل ہوگئے تھے لیکن وسیم جونئیر کو وکٹ کیپر بیٹر نے مشورہ دیا تو انکا ذہن تبدیل ہوگیا اور انہوں نے کہا کہ میں ڈرافٹنگ میں جاونگا جس پر نسیم شاہ کی بات ملتان سلطانز کے ساتھ شروع ہوئی نسیم شاہ کے زیادہ تر چانسز ملتان سلطانز کے ساتھ جانے کے ہیں۔
ادھر کراچی کنگز کو بابر اعظم نے چھوڑا اب عماد وسیم نے چھوڑ دیا۔فرنچائزز کی جوڑ توڑ جاری ہے۔ کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، کپتان عماد وسیم نے کراچی کنگز چھوڑ دی۔عماد وسیم پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی کپتانی نہیں کرینگے۔عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسن علی کی جگہ عماد وسیم کو حصہ بنالیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسن علی کو کراچی کنگز سے ٹریڈ میں عماد وسیم لے لیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہی رہینگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *