| | | | | |

سڈنی کی گراسی پچ،بارش زدہ گرائونڈ،آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر حیران کن فیصلہ

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

چوتھے ایشز ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا ہے۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا ہے۔سڈنی کی گراسی پچ اور اس سے قبل ہونے والی بارش میں اس فیصلہ کو نہایت حیرانگی سے دکیھا جائے گا۔

ٹائیگرز نے تمام کیویز گرادیئے،نیوزی لینڈ صرف 169 پر ڈھیر،شکست قریب

سڈنی میں صبح سے بارش جاری تھی،اس کی وجہ سے ٹاس میں 30 منٹ کی تاخیر ہوئی۔کھیل بھی 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔

جوئے روٹ کا بطور کپتان یہ 60 واں میچ ہے،انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ میچز میں کپتانی کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔الیسٹر کک 59 میچزمیں کپتانی کے ساتھ سابقہ ریکارڈ ہولڈر تھے۔

دونوں ٹیموں نے پہلے ہی اپنی 11 رکنی لائن اپ دے دی تھی۔انگلینڈ نے سٹورٹ براڈ کو کھلایا ہے،آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کو راستہ دیا ہے۔

ایشز کے ابتدائی 3 میچز آسٹریلیا پہلے ہی جیت چکا ہے،اسے ناقابل شکست برتری ہے۔اس میچ میں موسم کاکردار بھی اہم ہوگا۔ساتھ میں آسٹریلیا کاٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اس کے گلے بھی پڑسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *