| | | | |

شاہ نواز دھانی کا ڈیبیو،کرک اگین کا دعویٰ 100 فیصد سچ،4 بڑی تبدیلیاں،ٹاس میں بنگلہ دیش کی ہیٹ ٹرک

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

کرک اگین نے آج 22 نومبر 2021 کی صبح یہ دعویٰ کیا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 انٹر نیشنل میچ میں ایک بڑا ڈیبیو ہوگا اور شاہ نواز دھانی انٹر نیشنل  میچ پہلی بار کھیلیں گے۔دوسرے میڈیا اداروں نے اس کے بر عکس یہ لکھا تھا کہ شاہ نواز دھانی یا افتخار کو کھلائے جانے کا امکان لیکن کرک اگین نے ہمیشہ کی طرح ایک ہی بات ایک جملہ میں اپنے پڑھنے والوں کو دے دی تھی۔

پاکستان کا تیسرا ٹی 20 آج،شعیب ملک نے ٹیم چھوڑدی،بڑا ڈیبیو ہوگا

پی سی بی نے اس کی تصدیق دوپہر 1 بجے کے قریب ایک ویڈیو جاری کرکے کی۔اس میں دھانی کی خوشی،بات چیت وغیرہ دکھائی گئی ہے۔

ادھر ڈھاکا میں پاکستان نے کلین سویپ کے لئے تیسرے میچ کا آغاز کردیا ہے،ابتدائی 2 میچزجیت کر پاکستان نے سیریز تو پہلے ہی اپنے نام کردی ہے لیکن یہ بھی اہم ہے کہ  آج کا میچ جیت کر سیریز میں کلین سویپ اہم مشن ہوگا۔

بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ نے تیسری بار ٹاس جیت کر ہیٹ ٹرک کرلی،تیسری بار بیٹ فرسٹ کی آواز کی آواز لگا کر سب کو حیران کردیا،اس سے قبل 2 میچز میں ایسا ہی ہوا تھا۔بنگلہ دیش نے اپنی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ  میں قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کردی گئیں۔سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون میں شامل  کیئے گئے ہیں۔

شاہنواز دھانی آج انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو میں کریں گے ۔فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون سے آؤٹ ۔پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی اور خوشدل شاہ شامل۔سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر بھی پلیئنگ الیون کا حصہ۔عثمان قادر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔اس طرح پاکستان نے  بھی کمال کردیا ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *