برمنگھم۔کرک اگین رپورٹ۔ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ،انگلینڈ کا بڑا آغاز،سری لنکا میدان بسجود۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا پہلا میچ میزبان انگلینڈ نے جیت لیا۔اس نے ایشیا کی ایک ٹیم سری لنکا کو رنز سے شکست دے کر کامیابی کے ساتھ نئی مہم شروع کی۔
سری لنکا نےٹاس جیتا اور برمنگھم میں ان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔اس کی اوپنرز ایمی جونز اور ڈینی ویٹ نے پہلی وکٹ پر 135 رنز کی شرکت قائم کی اور سری لنکا کے لیے بس یہی ایک اکلوتی وکٹ تھی ،جب اینی جونز 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں ۔20 اوورز کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ کھو کر 219 رنز بنائے۔ ڈینی ویٹ نےشاندار سینچری کی اور 62 بالز پر 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹیں۔ 13چو کے اور ایک چھکا تھا ۔کپتان نیٹ سیویئر بنٹ نے 22 گیندوں پر 46 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔
جواب میں سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔ اس کی ٹیم بیس اوورز میں رنز بناکر آئو ہوگئی۔یوں انگلینڈ 87 رنز کے بڑے مارجن سے ٹی 20 میچ جیت گیا۔
