| | | | |

پاکستان کا تیسرا ٹی 20 آج،شعیب ملک نے ٹیم چھوڑدی،بڑا ڈیبیو ہوگا

ڈھاکا،پی سی بی پریس ریلیز

Image source Twitter,File photo

پاکستان کا تیسرا ٹی 20 آج،شعیب ملک نے ٹیم چھوڑدی،بڑا ڈیبیو ہوگا۔شاہ نواز دھانی پہلا انٹر نیشنل میچ کھیلیں گے۔بیٹے کی طبعیت خرابی کے باعث شعیب ملک آج قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کو چھوڑ دیں گے۔وہ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ڈھاکہ سے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔

آئی سی سی چیف کی چیئر باقاعدہ بگ تھری کے دوسرے رکن کے سپرد

قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کل شام ساڑھے چھ بجے ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا۔اسپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں فیملیز کے ہمراہ قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل دوپہر 3 بجے ڈھاکہ سے چٹاگانگ روانہ ہوگاپاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

باؤلنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر پہلے ٹیسٹ کے بعد اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے۔وہ یکم دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *