| | | | | | | |

لاہور میں سپیڈ کے اوپر شاہین اور شاداب کی دلچسپ گفتگو،ملتان میں دھانی اور میرحمزہ کے دعوے

 

لاہور،ملتان:کرک اگین رپورٹ

لاہور میں سپیڈ کے اوپر شاہین اور شاداب کی دلچسپ گفتگو،ملتان میں دھانی اور میرحمزہ کے دعوے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ کیلئے تیار ہے اورایک بار پھر جیت کے ساتھ اپنی مہم شروع کریں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ  میری پیس کم نہیں ہوئی ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ میری سپیڈ کبھی کم نہیں ہوئی۔سوئنگ پر فوکس ہوتا ہے اور سپیڈ پر کوئی توجہ نہیں ہوتی ہے۔اس بار پی ایس ایل میں سپیڈ بھی بہتر ہوگی۔

ادھر شاداب خان نے بھی پہلی شرلی چھوڑی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ سپیڈ کو جہاں تک تعلق ہے تو عبید شاہ کی سپیڈ نسیم شاہ سے زیادہ لگتی ہے۔پی ایس ایل میں ایک شاہ نہیں تینیوں شاہ بھائیوں کو موقع دیں گے۔

پی ایس ایل 9 کا کل سے رنگارنگ تقریب میں آغاز،رضوان ملتان میں آغازپر کیوں خوش،کپتانوں کے بیانات،اسکواڈز ساتھ

پاکستان سپر لیگ 9 کے سلسلہ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا میچ میچ کل 17 فروری کو لاہور میں ہوگا۔اتوار کو ملتان میں میدان سجے گا۔اس کے لئے اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں موجود ہیں۔جمعہ کی شام دونوں ٹیموں  نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔اس موقع پر ملتان سلطانز کے شاہ نواز دھانی نے کہا ہے کہ  ملتان سلطانز اگر پیپر پر مضبوط نہیں،تو میدان میں اچھی ہوگی۔پیس اٹیک اچھا ہے۔رضوان کی قیادت میں جیت کیلئے جائیں گے۔کراچی کنگز کے میر حمزہ کہتے ہیں کہ  کراچی کنگز گزشتہ سال کی غلطیاں نہیں دہرائے گی اور بہتر انداز میں کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *