| | | | | |

یو اے ای لیگ پر جھگڑے شروع،وارنر کی اہلیہ کھلے عام کود پڑیں

دبئی،سڈنی ،،کرک اگین رپوٹ

متحدہ عرب امارات لیگ نے ابھی سے پھڈے شروع کروادیئے۔کرک اگین نے سٹوری فائنل کی تھی کہ اگلے سال کے شروع میں شیڈول آئی ٹی ایل دراصل آئی پی ایل کی کاپی ہے اور اس کا وقت اور مقام ایسا رکھا گیا ہے کہ اس سے براہ راست پی ایس ایل پر اثر پڑے گا،وہ تو جب ہوگا،سو ہوگا۔

اس سے قبل آسٹریلیا میں ڈیوڈ وارنر کو لے کر بڑی لڑائی ہوئی ہے۔وارنر کی اہلیہ کنڈرک وارنر درمیان میں آئیں اور عوامی سطح پر لڑیں۔

واقعہ یہ ہے کہ آسٹریلیا کے 35 سالہ اوپنر وارنر نے اس لیگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بڑی ڈیل کی اطلاعات ہیں۔اس پر آسٹریلیا کے ایک صحافی نے لکھا کہ

آسٹریلیا کے ملکی سیزن کے عروج کے وقت وارنر کی ایسی حرکت پر اسے این اوسی نہ دیا جائے،ورنہ وہ پہلے ریٹائرمنٹ لیں،پھر یو اے ای جائیں۔

پی ایس ایل ٹکر میں آئی ٹی ایل ،ریکارڈ معاوضے،فارمیٹ ،میچز میں بھی نقل

وارنر کی اہلیہ کو یہ پسند نہ آیا،اس پر انہوں نے سخت جواب دیا،جس پر رپورٹر نے تکرار کی تو سوشل میڈیا پر وارنر کی اہلیہ غصہ کرگئیں۔

 

 

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *