کرک اگین رپورٹ
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ماہر نفسیات بھی بھرتی کردیئے ہیں،ساتھ ہی بائیو سیکیور ببل کے رولز پر عملدر آمد کا حکم دیتے ہوئے خلاف ورزی پر سنگین نتائج کی وارننگ جاری کی ہے۔دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہر ٹیم کے ہر پلیئر کے لئے 24 گھنٹے ماہر نفسیات دستیاب ہوگا۔کووڈ کی وجہ سے پلیئرز بائیو سیکیور ببل میں قید ہیں اور اس کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں۔کئی کھلاڑی اور ٹیمیں متعدد ماہ سے اس میں ہیں،اس لئے پلیئرز کے دماغی مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔آئی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں ماہر نفسیات کی تھوک کے حساب سے بھرتیاں،اہم اعلان ہوا ہے۔
آئی سی سی کے ایلکس مارشل کے مطابق ہم نے ہر پلیئر کو یہ سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ اگر کسی کے بھی دماغی مسائل آڑے آئے تو اسے 24 گھنٹے کسی بھی وقت ماہر نفسیات کی خدمات حاصل ہونگی۔ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ تمام پلیئرز اور منیجمنٹ کو رولز کی پاسداری کرنی ہوگی تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی نہ ہو۔ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور یہ بھی دیکھا نہیں جائے گا کہ کیا نقصان ہوسکتا ہے۔
ورلڈ ٹی 20 کپ،ویسٹ انڈین اسکواڈکا منفرد جائزہ،نئے انداز میں مکمل پوسٹ مارٹم
آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحہدہ عرب امارات اور عمان میں شیڈول ہے۔دنیائے کرکٹ کی 16 ٹیمیں اس میں حصہ لیں گے۔23 اکتوبر تک پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں گھر کی راہ لیں گی۔باقی 12 ٹیمیں سپر 12 مرحلے میں 14 نومبر کے فائنل کے لئے جنگ لڑیں گی۔