جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ
image by google
کرکٹ جنوبی افریقا نے بھی اپنی لیگ کا اعلان کردیا ہے،ساتھ میں 30 بڑے پلیئرز کے دستخط ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اس کی فہرست تاحال جاری نہیں ہوئی لیکن خیال ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑی بھی شامل ہونگے۔ٹاپ مارکی پلیئر کے لئے 3 لاکھ ڈالرز معاوضہ رکھاگیا ہے جو بہت پرکشش ہے۔
یہ لیگ اور یو اے ای کی ٹی20 لیگ آئی ٹی ایل اکی دوسرے سے متصادم ہیں۔ساتھ میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ بھی متاثر ہوگی۔پاکستان کے کسی کھلاڑی کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
آئی ٹی ایل،کرکٹ آسٹریلیا کی اپنے پلیئرز کو روکنے کی پکی تیاریاں
لیگ میں ہر فرنچائز کے پاس 17 کھلاڑیوں کا اسکواڈ ہوگا اور وہ پانچ کھلاڑیوں کو پہلے سے سائن اپ کریں گے – اگلے چند ہفتوں میں. لیگ ممکنہ طور پر ایک پلیئنگ الیون میں چار بین الاقوامی کھلاڑیوں کو اجازت دے گی۔
لیگ کے کمشنر گریم اسمتھ نے کہا کہ یہ لیگ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ جنوبی افریقی کھلاڑیوں کا دنیا بھر کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیلنےکا تجربہ ہوگا۔