Image Source : Twitter
دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل 2021 میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز مشکل مشن پر کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔اتوار کو اس نے اہم ترین میچ میں سن رائزرز حیدر آباد کو6 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنے امکانات باقی رکھے ہیں،لیگ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے،اس لئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پاس شکست کا کوئی جواز نہیں ہے۔
دبئی میں رواں لیگ کا یہ 49 واں میچ تھا،رائزرز کا سورج تو جیسے غروب ہوگیا،آئی پی ایل کے حوالہ سے اس کی ایک اور شکست تازہ ترین خبر بن گئی۔کرکٹ کی دنیا مین رائزرز کی ناکامی کو ہضم نہیں کیا جارہا ہے۔ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 115 تک ہی محدود رہی۔کپتان کین ولیمسن 26 اور جیسن ہولڈر 2ہی اسکور کرسکے
جواب میں شبمین گل کی ہاف سنچری کی وجہ سے رائیڈرز نے ہدف 2 بالیں قبل 4 وکٹ پر حاصل کر لیا۔شکست سے سن رائزرز کا کیا نقصان ہونا تھا،وہ پہلے ہی پوائنٹس ٹیبل پر نچلے نمبر پر ہے،جیت جاتی تو کولکتہ کا بھاری نقصان ہوجاتا۔اس کامیابی کے بعد نائٹ رائیڈرزکے13 میچزمیں 12 پوائنٹس ہوگئے ہیں،فی الحال وہ فائنل4 میں داخل ہے،اس کا ایک میچ اب باقی ہے۔پنجاب کنگز کے بھی 12 پوائنٹس ہیں،اس کا بھی ایک میچ باقی ہے۔رائل چیلنجرز اور ممبئی انڈینز کے 10،10 پوائنٹس ہیں اور ان کے 2،2 میچز باقی ہیں۔یہ تمام ٹیمیں ابھی بھی ریس میں شامل ہیں۔چنائی اور دہلی 18،18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پلے آف مین جاچکی ہیں۔اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلور نے میچ جیت کر اپنی جگہ بھی مستحکم کرلی ہے،اس کے 12 میچز میں 16 پوائنٹس ہیں۔ایک سیٹ کے لئے4 ٹیموں میں سخت مقابلہ ہے۔