احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
ٰیہ ڈیبیو سیزن تھا۔یہ پہلا ایونٹ تھا،کمال ہی ہوگئی،گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2022 کا ٹائٹل جیت لیا،فائنل میں راجستھان رائلز کی بجادی۔آئی پی ایل 2022 کا ٹائٹل نئی ٹیم لے اڑی۔
نیوزی لینڈ انگلینڈ میں ٹیسٹ سے قبل وارم اپ ٹیسٹ میں ناکام
آئی پی ایل کا ٹائٹل گجرات ٹائنٹنز نے جیت لیا ہے۔اس نےفیورٹ راجستھان رائلز کو بڑی آسانی کے ساتھ 7 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔گزشتہ میچ کے ہیرو جوس بٹلر سیٹ ہوکر بھی ناکام ہوگئے۔39 کی اننگ کے ساتھ شکار ہوئے،اس کے بعد پوری ٹیم کھڑی نہ ہوسکی۔9 وکٹ پر 130 تک ہی محدود رہے۔یہ تمام تباہی یرڈک پانڈیا نے مچائی،انہوں نے صرف 17 رنز دے کر قیمتی3 وکٹیں اڑالیں۔راشد خان نے بھی ایک وکٹ لی۔ان کے لئے یہ بڑی بات ہے کہ وہ اس سال لاہور قلندرز کا حصہ تھے،ان کی ٹیم نے پی ایس ایل 7 جیتا تھا،وہ ٹرافی بھی پہلی بار لی،اسی طرح گجرات نے بھی آئی پی ایل جیتی ہے۔راشد خان کے باکس میں 2 ٹرافیز آگئی ہیں۔
جواب میں گجرات ٹائٹنز نے ہدف11 بالز قبل 3 وکٹ پر پورا کرلیا۔شبمان گل نے 45 اور کپتان ہرڈک پانڈیا نے 34 کی اننگ کھیلی۔