| | | | | |

آج ایک ون ڈے،قومی ٹی 20 کے 2 میچز،شان مسعود پاکستانی ٹیم، میں واپس

 

کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے دورے میں موجود زمبابوے کرکٹ ٹیم 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج  ٹائونسویل میں کھیل رہی ہے۔مہمان ٹیم پہلا میچ ہارگئی تھی۔میچ  صبح 4 بجکر 40 منٹ پر شروع ہوگا۔

پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں  آج ناردرن اور سندھ کی ٹیمیں صبح ساڑھے 9 بجے اورسنٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا دوپہر 2 بجے راولپنڈی میں کھیلیں گے۔

ایشیا کپ 2022،آج کا میچ،بھارتی ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف ایک خوف کا شکار

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی آخری پرفارمنس جو بھی ہو،لیفٹ ہینڈ اوپنر شان مسعود کو انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شامل کرنے کی اطلاعات ہیں۔انگلینڈ میں کامیاب کائونٹی کرکٹ کھیل کر واپسی کرکے قومی ٹی 20 کپ میں شاندار انٹری کے ساتھ انہوں نے اپنا کیس اور اچھا کیا ہے۔سنٹرل پنجاب اور بلوچستان کے میچ میں شان مسعود نے36 بالز پر 54 اسکور بنائے۔

شان مسعود کو انگلینڈ کے خلاف ہوم میدانوں میں 7 ٹی 20 میچزمیں کھلایا جائے گا،انہیں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ممکن ہے کہ وہ ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *