کیرنز،کرک اگین رپورٹ
کیا کوئی یقین کرےگا کہ کیوی کپتان کین ولیمسن 2019 ورلڈ کپ فائنل کے 3 سال اور کچھ ماہ بعد تک بھی صرف 3 ون ڈے میچ ہی کھیل سکے ہیں،اس سے اندازاہوگا کہ ایک روزہ کرکٹ کی کیا اہمیت ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی چیپل،ہیڈلی سیریز آج سے کرینز میں شروع ہورہی ہے۔
پہلا ون ڈے میچ صبح 9 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔بہت کم لوگوں کو یاد ہوگا کہ یہ 2019 کے بعد کی سیریز ہے جو ملتوی چلی آرہی تھی۔دونوں ٹیموں کے پاس فل سٹرینتھ موجود ہے لیکن آسٹریلیا کو گزشتہ دنوں زمبابوے کے ہاتھوں ایک روزہ شکست کا غم نہیں بھول رہا ہے۔
یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے،اس وقت نیوزی لینڈ 110 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اورآسٹریلیا 90 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں پوزیشن پر ہیں ۔کیویز تینوں میچز جیت کر پہلے اور آسٹریلین تینوں میچز کی فتح کے ساتھ ٹاپ 4 میں ہونگے۔
آسٹریلیا 6 بار،نیوزی لینڈ 4 بار چیپل ہیڈلی سیریز جیت چکے ہیں۔2 سیریز ڈرا رہی ہیں۔