کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے خلاف سیریز،محمد نواز کی جگہ ڈراپ پلیئر کی واپسی یقینی۔پاکستان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل ہی انجریز میں آگیا،پی ایس ایل 7 کے سائیڈ نقصانات سامنے آنے لگے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل اسپن آل رائونڈر محمد نواز فٹنس مسائل کے سبب باہر ہوگئے ہیں۔انہیں پائوں میں تکلیف ہے اور یہ مسئلہ پی ایس ایل کے دوران ہی ہواتھا۔
آسٹریلیا کے ٹاپ پلیئرز پاکستان کے دورے سے کیوں دستبردار ہوئے،وجہ جانیئے
نواز آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن اب وہ سیریز سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔سوال یہ ہے کہ ان کی جگہ کون آرہا ہے۔ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نواز کی جگہ متبادل پلیئرز لسٹ میں شامل یاسر شاہ کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔متبادل پلیئرز میں ایک کا ضافہ ہوگا،اس کے لئے پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کا نام سامنے آرہا ہے۔یاسر اس سے قبل ٹیم سے ڈراپ کردیئے گئے تھے،اب بھی وہ متبادل لسٹ میں ہیں۔
ایک اور کھلاڑی حسن علی نھی انجری کا شکار ہیں،ان کی جگہ نسیم شاہ کو طلب کیا جاسکتا ہے۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 فروری کو پاکستان آرہی ہے۔4 مارچ سے راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا،وہاں کی پچ پیسرز کے لئے سازگار ہوتی ہے۔