سڈنی،برسبین،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کا آفیشل اعلان ہوگیا ہے،ایسالگتا ہے کہ جیسے ہربات پس پردہ طے کی جارہی تھی ،چنانچہ جیسے ہی ٹم پین کو کسی بھی انداز میں سائیڈ لائن کیا گیا،اس کے چند گھنٹوں کے بعد ہی نئے ٹیسٹ کپتان کا اعلان ہوگیا ہے۔فاسٹ بائولر ٹم پین آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہونگے،ان کا پہلا امتحان ایشز سیریز کا ہے جو 8 دسمبر سے ہوم گرائونڈ میں انگلینڈ کے خلاف شروع ہورہی ہے۔
کرکٹ کی دنیا کا بڑا دھماکا،سیکسی سیکنڈل گلے پڑگیا،ٹم پین پوری ایشز سیریز سے باہر
جمعہ کی صبح ٹم پین نے اعلان کیا تھا کہ وہ دماغی مسائل کے باعث کرکٹ سے بریک لے رہے ہیں اور ایشز کی پوری سیریز نہیں کھیلیں گے۔اس کے چند گھنٹوں بعد کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی کپتانی کا اعلان کردیا،اس سے 2 باتیں واضح ہوئی ہیں۔
پہلی بات یہ کلیئر ہوئی ہے کہ ٹم پین کا کیریئر تمام ہوگیا ہے،اب ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ناممکن ہے،یہ بات ٹم پین بخوبی جانتے تھے،تب ہی کپتانی سے مستعفی ہونے کے قریب 10 روز بعد تک کرکٹ آسٹریلیا اپنا کپتان فائنل نہیں کرسکا،انہیں ڈراپ کئے جانے کا پلان بھی تھا،ٹم پین اس کے لئے تیار نہیں تھے،بڑے اہتمام سے پہلے کپتانی اور پھر ٹیم سے رخصتی ہوگئی۔
ٹم پین کو کپتانی سے استعفیٰ کیوں دینا پڑا تھا،2017 کے سیکسی میسجز بنیاد تھے۔کرکٹ آسٹریلیا اس سے آگاہ تھا،اس وقت فائل کلوز کردی گئی تھی لیکن اب ایک بار پھر کھلی تو بورڈ ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔
دوسرا مسئلہ سٹیون سمتھ کا بھی واضح ہوگیا۔وہ ڈپٹی کپتان تو بن سکتے ہیں لیکن بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے بعد سے ان سے کپتانی گئی تھی،وہ بھی اس بار امیدوار تھے،جاب حاصل نہ کرسکے۔