| | | | | |

کرکٹ کی دنیا کا بڑا دھماکا،سیکسی سیکنڈل گلے پڑگیا،ٹم پین پوری ایشز سیریز سے باہر

برسبین،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ کی دنیا کا بڑا دھماکا،ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والے آسٹریلیا میں ایک لمحہ کی درست معنوں میں خوشی نہیں منائی جاسکی ہے،اسکواڈ اور کپتان مسلسل زلزلے کی زد میں ہیں۔ایسے میں ایشزکی وسل بجنے کو تھی کہ ایک بہت بڑے پلیئر اور اب تک کپتانی کرتے چلے آرہے ٹم پین پوری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،دنیائے کرکٹ،خاص کر آسٹریلیا اور انگلینڈ کی یہ بگ بریکنگ نیوز بھی ہے۔

ٹم پین کو سیکسی میسجز لے ڈوبے یا کچھ اور،آسٹریلیا کا نیا ٹیسٹ کپتان فائنل

آسٹریلیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتہ سیکس سیکنڈل کی زد میں آکر کپتانی چھوڑنے والے ٹم پین نےا یشز سیریز ہی چھوڑ دی ہے،اس طرح وہ آسٹریلیا کے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں اور اس کے لئے معنی خیز وجہ بیان کی گئی ہے۔

ٹم پین نے آج جمعہ 26 نومبر 2021 کو مارش کپ کا میچ کھیل کر برسبین میں آسٹریلیا ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا لیکن جمعہ کی صبح اچانک ٹم پین کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ وہ دماغی مسائل کے سبب کرکٹ سے بریک لے رہے ہیں اور پوری سیریز میں اپنے ملک کو دستیاب نہیں ہونگے۔

کرکٹ تسمانیہ اور کرکٹ آسٹریلیا نے اس فیصلے کہ نہ صرف تائید کی ہے بلکہ سپورٹ کا اعلان کیا ہے اور ٹم پین کے معاملہ میں مزید بات نہ کرنے کا کہا ہے۔اس طرح پین نے مارش کپ کا میچ بھی نہیں کھیلا ہے۔

آسٹریلیا نے 14 نومبر کو اپنے محدود اوورز ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کی قیادت میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔اسکواڈ میں آدھے سے زیادہ ٹیسٹ پلیئرز بھی شامل تھے،یہ کھلاڑی چیمپئن بن کر ابھی اپنے ملک میں واپس پہنچے ہی تھے کہ ملک میں ٹیسٹ کپتان ٹم پین کے 2017 کے اپنی کرکٹ ورکر کو سیکسی میسجز بھیجے جانے کا انکشاف ہوا،خاتون کو میسجز بھیجے جانے کی خبریں سامنے آنے پر ٹم پین کپتانی سے مستعفی ہوگئے لیکن انہوں نے بطور پلیئر کھیلنے کاا علان کیا۔

اب یہ ڈرامہ اور بد ترین انجام سامنے آیا ہے کہ ٹم پین کو یہ سکینڈل لے ڈوبا ہے اور وہ ایشز کھیلنے کے قابل بھی نہیں رہے ہیں،ان پر میڈیا میں روز اول سے تنقید جاری تھی۔

ایک اور بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے مسلسل دوسرے کپتان کا بد ترین انجام سامنے آیا ہے،اس سے قبل 2018 میں بال ٹیمپرنگ  میں پکڑے جانے پر اس وقت کے کپتان سٹیون سمتھ کو روتے سب کچھ چھوڑتے،ایک سال کے لئے معطل ہوتے دیکھا گیا تھا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہے۔برٹش میڈیا کے لئے یہ سب سے بڑی خبر بھی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *