| | | | | |

فخرزمان کا رن آئوٹ ڈرامہ،ملتان سلطانز کی گیم آف سپرٹ پر سوالات،رضوان بھی زد میں

لاہور،کرک اگین رپورٹ

فخرزمان کا رن آئوٹ ڈرامہ،ملتان سلطانز کی گیم آف سپرٹ پر سوالات،رضوان بھی زد میں ۔پی ایس ایل 7 میں بڑا ڈرامہ۔ملتان سلطانز کی سپورٹس مین سپرٹ پر سوال اٹھ ھیا،محمد رضوان نے اس موقع پر اعلیٰ مثال قائم نہیں کی۔امپائرز علیم ڈار اور مائیکل گف کے انداز میں اظہار مایوسی کے ساتھ سخت انداز میںسافٹ سگنل دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں قلندرز کا اسکور 16 تھا،انور علی بال کررہے تھے،فخرزمان نے سیدھا شاٹ کھیلا جو اچھلتے ہوئے سیدھا بائولر کے ہاتھوں میں گیا،انہوں نے رن آئوٹ کے لئے سیدھا تھرو کیا۔فخر جو شاٹ کھیلتے کافی آگے آچکے تھے،نتیجہ میں وہ واپس مڑے اور ڈائیو کرکے کریز میں پہنچنے کی کوشش کی ،اس دوران آنے والا تھرو فخرزمان کی کہنی سے لگ کر باہر کی جانب چلا گیا،اگر فخر کی کہنی کو یہ بال نہیں لگتا تو بال سیدھا وکٹوں میں لگتا،نتیجہ میں رن آئوٹ ہوسکتا تھا۔

پی ایس ایل 7،ٹاس ملتان سلطانز کا ،بیٹنگ لاہور قلندرز کی

کرکٹ رولز کے مطابق اگر بیٹر تھرو اور وکٹ کے درمیان آجائے تو رن آئوٹ ہوتا ہے لیکن یہ تب جب کہ ایسا جان بوجھ کر ہوا ہو۔ملتان سلطانز کی پوری ٹیم نے پہلے رن آئوٹ کی اپیل امپائر سے کی پھر دوسرے امپائر کے پاس بھاگے۔امپائر علیم ڈار اور دوسرے امپائر مائیکل گف نے مشاورت کے بعد تھرڈ امپائر سے رجوع کیا،ساتھ میں ان کا اسٹائل تھوڑا عجب اور سخت سا تھا،علیم ڈار نے سافٹ سگنل کے ساتھ ناٹ آئوٹ قرار دے دیا۔تھرڈ امپائر نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا۔

اب کرکٹ حلقوں میں ملتان سلطانز کی اس اپیل پر بحث جاری ہے۔ کپتان محمد رضوان بھی امپائر کی طرح دوسرے اینڈ پر کھڑے یہ سب دیکھ رہے تھے،انہیں اپنے بائولر کو رکنا چاہئے تھا۔دوسرے امپائر کے پاس جانے سے بھی باز رکھنا چاہئے تھا،ایسا نہ کرنے پر ان سمیت سب کی سپورٹس مین سپرٹ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

لاہور قلندرز ٹاس ہارکر پہلے بیٹنگ کررہی ہے،اس خبر کی اشاعت تک اس نے  10 ویں اوور میں 1 وکٹ پر 76 اسکور کرلئے تھے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *