نارتھ سائونڈ۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے دورے سے ذرا قبل ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کی بینڈ بجاکر انجام بتادیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن اٹھان پکڑلی۔سری لنکا کے خلاف بھاری برتری۔ایک بیٹر کی ڈبل سنچری۔پاکستان کیلئے بڑا الار۔سیریز کے آغاز سے قبل 9 ویں نمبر دھکیلنے کا عزم واضح۔
پاکستان کے خلاف جنوری 2025 میں ملتان میں ڈیبیو کرنے والے عامر جنگو نے اپنے کیریئر کا دوسرا ٹیسٹ قریب 19 ماہ بعد کھیلا اور ڈبل سنچری سکور کرکے سب کو حیران کردیا۔کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بناکر انہوں نے حیران کردیا۔
پہلے ٹیسٹ کا یہ تیسرا روز ہے۔سری لنکا پہلی اننگ میں 308 رنزبنانے میں کامیاب رہا،جس میں کپتان دھنن جایا ڈی سلوا نے سنچری 120 رنزبنائے۔جواب میں ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کی 5 وکٹیں 168 رنز پر گر چکی تھیں۔پھر عا مر جنگو نے کپتان روسٹن چیز کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ پر دیوار کھڑی کردی۔سری لنکا کے بائولرز دوسرے روز اور تیسرے روز کے اڑھائی سیشن بے بسی کی تصویر بنے رہے۔دونوں نے 421 رنزکی شراکت 100 اوورز سے 2 زائد بالوں میں قائم کی ۔589 کے سکور پر ڈبل سنچری کرنے والے عامر جنگو 373 بالز پر 233 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔19 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔روسٹن چیز ڈبل سنچری کی جانب گامزن تھے۔57 ٹیسٹ کا تجربہ رکھنے والے ویسٹ انڈین کپتان کا اس سے قبل ہائی سکور 137 تھا۔وہ بد قسمتی سے ڈبل سنچری نہ کرسکے۔194 رنزبناکر دینوشا کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے۔انہوں نے 324 گیندیں کھیلیں۔13 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ویسٹ انڈیز نے 160.5 اوورز کی بیٹنگ کے بعد 9 وکٹ پر 626 رنزبناکر اننگ ڈکلیئر کردی اور سری لنکا پر318 رنزکی برتری مسلم کی۔میلان رتنائیکھے نے 35.5 اوورز میں 124 رنز دےکر 5 وکٹیں لیں۔
سری لنکا نے دوسری اننگ میں 14 رنز تک ایک وکٹ گنوادی تھی۔
