ناٹنگھم۔کرک اگین رپورٹ۔ٹرینٹ برج ٹیسٹ،انگلینڈ نے پہلا بدترین دن بھلادیا،دوسرے روز کم بیک،میچ متوازن ہوگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ انگلینڈ نے ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے پہلے دن کو بھلانے کا عمل شروع کر دیا۔ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن متوازن رہا۔پہلے بین سٹوکس نے جلدی وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کو بیک فٹ پر دھکیلا ۔پہلے روز 4 وکٹوں پر 361 رنز بنانے والی بلیک کیپس ٹیم دوسرے دن 30 اوورز کھیل سکی اور 77 رنز میں باقی 6 وکٹیں گنوادیں۔
کیوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 114.5 اوورز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اج ٹام بلنڈل نے 30 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین سٹوکس نے 21 اوورز میں 70 رنز دے کے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جوفرا آرچر نے 75 رنز کے عوض دو کھلاڑی آؤٹ کیے ۔اہم بات یہ ہے کہ سپنر شعیب بشیر 25 اوورز کرنے میں کامیاب ہوئے اور آج انہوں نے 105 رنز ٹوٹل دیئے ۔دو وکٹیں لیں۔ مطلب آج انہوں نے 8 رنز کے اندر دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔
جواب میں انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا ۔نئے کھلاڑی میلو گے صفر پر آؤٹ ہو گئے لیکن اس کے بعد بلیک کیپس کو دوسری وکٹ کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا ،جب انگلینڈ کا اسکور ایک وکٹ پہ 187 ہو گیا تھا. یہاں بین ڈیکٹ جو سنچری کر چکے تھے۔ 113 رنز بنا کر سمتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ انہوں نے صرف 99 گیندیں کھیلیں ۔جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے 45 اوورز میں دو وکٹوں پر 223 رنز بنا لیے تھے۔ جیکب بیتھل 74 رنز پر کھیل رہے تھے ۔جوئے روٹ 21 رنز پر ناقابل شکست تھے۔ انگلینڈ کو اب بھی نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ کے سکور 438 رنز برابر کرنے کے لیے مزید 215 رنز درکار ہیں۔
