| | | | | |

پی ایس ایل 7،ٹاس ملتان سلطانز کا ،بیٹنگ لاہور قلندرز کی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جمعہ کے روز شیڈول میچ میں تماشائیوں کے رنگ۔شور شرابہ۔جمعہ کی وجہ سے کل کی نسبت زیادہ جوش و خروش دکھائی دیا ہے۔ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا میچ کھیلا جارہا ہے۔ہوم ٹیم کا اپنے میدان میں پہلا اور اس ایونٹ کا چھٹا میچ ہے۔

آج سلطانز کے سامنے قلندرز،شرٹس کے کلر تبدیل،نتیجہ بدل سکیں گے؟

ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔موسم کرکٹ کے  لئے آئیڈیل ہے۔آج کے شو می قلندرز کے پاس موقع ہے کہ وہ سلطانز کا یہ فیصلہ غلط ثابت کردے۔

ملتان سلطانز ایونٹ کی 7ویں کامیابی کے لئے پر امید ہوگی،اس لئے کہ اسکی نگاہیں بڑے ریکارڈ پر مرکوز ہیں۔اسلام آباد کاریکارڈ برابر ہوجائے گا۔

لاہور قلندرز کے پاس موقع ہے کہ وہ یہ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر بلاشرکت غیرے دوسرے نمبر پر آجائے۔اس وقت اس کے اور اسلام آباد کے برابر 6،6 پوائنٹس ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *