عمران عثمانی۔شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان پھر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ابھی تو کئی امتحان باقی تھے،ابھی تو شان کی کپتانی کا فیصلہ نہیں ہوا۔لیکن اچھا ہوا کہ نہیں ہوا،کیونکہ اگر ہوگیا ہوتا تو وہ نمبر ٹیم کے کپتان کے طور پر رخصت ہوتے لیکن اب وہ 9 ویں درجہ کے آخری کپتان پھر سے بن گئے ہیں۔
یہ سب کیسے ہوا
یہ محض ایسے ہی نہیں ہوگیا۔شان کی کپتانی میں پاکستان نے بنگلہ دیش میں 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز ہاری۔وہاں سے بنیاد پڑی۔ٹیم 8 ویں نمبر پر تھی اور اگلے چیلنجز ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں سر پر کھڑے تھے کہ ایسے میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اننگ اور 217 رنز سے جیت کر سیریز میں برتری لی اور ساتھ ہی آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی کرکے 9 ویں سے 8 ویں نمبر پر قدم رکھے۔ویسٹ انڈیز اس وقت 9 میچز میں 16 پوائنٹس اور14.81 پوئنٹس شرح کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگیا۔پاکستان 4 میچز میں 4 پوائنٹس اور8.33 شرح پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں اور آخری نمبر پر چلا گیا ہے۔سری لنکا چھٹے نمبر پر ہے۔
پاکستان کے دورے سے ذرا قبل ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کی بینڈ بجاکر انجام بتادیا
پاکستان نے گزشتہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں 9 ویں اور آخری پوزیشن لی تھی۔
نارتھ سائونڈ میں سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگ میں محض 32 ویں اوور میں 101 پر باہر ہوگیا۔ویسٹ انڈیز اننگ اور 217 رنز سے میچ جیتا،اس نے 626 رنز 9 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کی تھی۔سری لنکا308 اور 101 رنز تک رہا۔کمار روچ نے دوسری باری میں 4 وکٹیں لیں۔وہ 300 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 5 ویں ویسٹ انڈین بائولر بن گئے۔233 رنز بنانے والے عامر جنگو مین آف دی میچ رہے۔
