| | | |

بھارت ریکارڈ 8 ویں بار ایشین چیمپئن بن گیا،سری لنکا کو عبرتناک شکست

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا ریکارڈ 8 ویں بار ایشیا کپ چیمپئن بن گیا۔اس نے 16 ویں ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کو 10  وکٹوں سے ہراکر 2018 کے بعد کوئی ایشیا کپ جیتا ۔اتفاق یہ ہے کہ آخری بار بھی اس نے ففٹی اوورز فامیٹ کا ایشیا کپ جیتا تھا۔

ایشیا فائنل تاریخ کا نیا ریکارڈ،سری لنکا 50 اسکور پر ڈھیر،سراج کے 6 شکار

کولمبو میں ریکارڈ 12 واں فائنل کھیلنے والی سری لنکن ٹیم اپنے ہوم گرائونڈ میں ہوم کرائوڈ کے سامنے 15.2 اوورز میں صرف 50 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔کوشال مینڈس کے 17 اسکور تھے۔9 کھلاڑی ڈبل فیگر سے پہلے گئے۔5 بیٹرز صفر پر گئے۔یہ کسی بی ایونٹ یا ٹورنامنٹ فائنل کا قلیل تر اسکور ہے۔فاسٹ بائولر محمد سراج نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 21 رنزکے عوض 6 وکٹیں لیں،جن میں چوتھے اوور میں 4 وکٹین ایک ساتھ تھیں۔ہردک پانڈیا نے 3 رنزکے عوض 3 ٓ آئوٹ کئے۔

بھارت نے مطلوبہ 51 رنزکا ہدف 7   ویں اوور میں  حاصل کرکے فائنل 10  وکتوں سے جیت لیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *