| | | | |

شاہین آفریدی اور آسٹریلین بیٹر مارنو لبوشین میں خطرناک جوڑ پڑگیا

کارڈف،کرک اگین رپورٹ

انگلش کائونٹی کرکٹ میں شاہین آفریدی اور آسٹریلین بیٹر مارنو لبوشین میں خطرناک جوڑ پڑگیا۔دونوں ہی ایک دوسرے کے خلاف کھل کرسامنے آگئے،ایک دوسرے کے شکار میں مگن ہوگئے ہیں۔نہلے پہ دہلا اور دکے پر تکا پڑا ہے۔

شان مسعود کا ایک اور سنچری کے ساتھ حقیقی اعلامیہ

کارڈف میں جاری کائونٹی میچ میں ایسا لگتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف ہی کھیل رہے ہیں۔مارنوس لبوشین آسٹریلیا ٹیم کے ساتھ پاکستان آئے تھے،یہاں بھی وہ شاہین کا شکار بنتے رہے۔آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ نے ٹاپ پلیئر لبوشین کائونٹی میچ کی پہلی اننگ میں شاہین کے ہاتھوں 8 رنزبناکر کلین بولڈ ہوگئے۔گلیمورگن ٹیم 122 کرسکی۔جواب میں جمعہ کو مڈل سیکس 336 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔شاہین آفریدی نے بھی 29 کی اننگ کھیلی۔اہم بات یہ ہے کہ ان کی وکٹ مارنوس لبوشین نے لی۔

گلیمورگن نے دوسری اننگ شروع کی،کھیل ختم ہونے پر اس کے 4 کھلاڑی 104پر پویلین لوٹ چکے تھے،اسے ابھی بھی110 رنزکے خسارے کا سامنا ہے،اہم بات یہ ہے کہ دوسری اننگ میں بھی مارنس لبوشین شاہین آفریدی کا شکار بنے،اس بار وہ 23 کرکے ایل بی آئوٹ ہوگئے۔شاہین نے اب تک ایک وکٹ لے رکھی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *