| | | | | |

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 فائنل،بھارتی بیٹنگ بھسم،آسٹریلیا کو جیت کیلئے 241 ہدف،پچ مشکل

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 فائنل،بھارتی بیٹنگ بھسم،آسٹریلیا کو جیت کیلئے 241 کا ہدف،پچ مشکل۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کو بظاہر آسان ہدف ملا ہے۔نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 240 رنزبناسکی ہے۔

بھارتی اننگ نے ٹاس ہارنے اور دعوت ملنے پر 30 رنز کا آغاز لیا لیکن شبمان گل صرف 4 رنزبناسکے جو اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ اسکور دسویں اوور میں 76 تک کردیا۔یہاںمیکسویل کی بال پر ہیڈ نے شرما کا کیچ پکڑ لیا۔وہ31 بالز پر 37 کرسکے،انہوں نے3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔شری یاس ایئر صرف 4 کرسکے۔بھارت 81 رنز 3 وکٹ سے 148 رنز تک جاتے جاتے21 اوورز گزار گیا۔یہاں ویرات کوہلی63 بالز پر54 رنزبناکر پیٹ کمنز کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد اننگ نہ سنبھل سکی۔بھارت کو 9 بالز بعد پہلی بائونڈری ملی۔بھارت کا بڑا نقصان کے ایل راہول کا تھا جو 107 بالز پر 66  رنزکرکے باہر گئے۔رویندرا جدیجا 9 اور شامی 6 کرسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جب ایڈم زمپا نے اپنے  سپیل کے آخری اوور میں جسپریت بمرا کو ایل بی کیا تو یہ ان کی سنگل ورلڈکپ میں بطور اسپنر 23 ویں وکٹ تھی،یوں وہ مرلی دھرن کی 23 وکٹ کے ریکارڈ کے برابر ہوگئے۔انہوں نے 1 وکٹ ہی لی۔مچل سٹارک نے دس اوورز میں  54 رنز دے کر  3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *