| | | | | | | | | | |

ثانیہ مرزا کس کے ساتھ،بابر پر شعیب اختر،عامر کی پھر تنقید،کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ،درجن بھر خبریں

کرک اگین رپورٹ

ثانیہ مرزا کس کے ساتھ،بابر پر شعیب اختر،عامر کی پھر تنقید،کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ،درجن بھر خبریں۔کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہارگئی ۔یوں دونوں ٹیموں کے پی ایس ایل 8 میں 4،4 پوائنٹس ہوگئے ہیں،غیر سرکاری طورپر ایونٹ سے باہر ہیں۔

شعیب اختر نے ایک بار پھر بابر اعظم پر تنقید کردی۔کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کو بڑے بڑے بیٹرز دیئے ہیں لیکن بابر اعظم ویسے بڑے نہیں ہیں۔اس سے قبل وہ انہیں بگ برینڈ ماننے سے انکاری تھے۔

کراچی کنگز کے پیسر محمد عامر نے کہا ہے کہ بابر اعظم میں کپتانی کی بڑی کوئی بات نہیں ہے،انہیں پہلے سیکھنےکا موقع دیتے،پھر انہیں کپتان بناتے۔

فاسٹ بائولر سہیل تنویر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔بنگلہ دیش نے اپنے ملک میں انگلینڈ کے خلاف 50 رنز سے سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ جیت لیا،عالمی چیمپئبن  ٹیم 246 رنزکے جواب میں 196 پر آئوٹ ہوئی۔شکیب الحسن نے 4 وکٹیں لیں۔سیریز انگلینڈ  نے 1-2 سے جیت لی ہے۔

جنوبی افریقا میں نیا حیران کن اعلان آیا ہے۔فاف ڈوپلیسی کی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی کوششیں ہیں۔انہیں پیشکش کردی گئی ہے۔

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا یوسف پٹھان کے ساتھ بہت خوش ہیں،ایک ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بھارت کجے سابق کرکٹر رائل چیلنجرزویمنز ٹیم کی مینٹور کے ساتھ کیسی خوش ہیں۔

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز دونوں کا مڈل آرڈر فارغ تھا۔دبائو کے لمحات میں دونوں ٹیمیں سٹپٹا گئیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *