| | | | | |

آسٹریلیا کا تاریخی دورہ،پاکستان کی سب سے زیادہ ٹیسٹ ناکامیاں کس کے خلاف

کرک اگین اسپیشل انویسٹی گیشن 

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ہے۔مہمان ٹیم 24 برس بعد پاکستان آرہی ہے۔بلاشبہ ایک تاریخی اور بڑی سیریز ہونے جارہی ہے۔1998 کی آخری سیریز اور موجودہ سیریز میں بہت فرق ہے۔ہر چیز بدل گئی ہے۔اب تو ٹیسٹ مقابلے بھی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت ہوتے ہیں،اس حوالہ سے بھی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز اہمیت کی حامل ہوگی۔

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،مجموعی میچز کا ریکارڈ،ہوم اور نیوٹرل سیریز کا احوال

کرک اگین کے انہی صفحات پر آسٹریلیا کے تمام 8 ٹیسٹ دوروں کی تفصیلات شائع کی جاتی رہی ہیں۔اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید تاریخی باتیں اور ریکارڈز کا ذکر کیا جارہا ہے۔کرک اگین اردو ویب سائٹس میں یہ سلسلہ سب سے پہلے شروع کرنے اور اسے وسیع پیمانے پر شائع کرنے کا منفرد اعزاز بھی رکھتا ہے،تاکہ جب پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز شروع ہونے لگے تو کرکٹ فینز اور مبصرین کو ہربات فوری مل جائے۔

آسٹریلیا کا آخری دورہ پاکستان بھاری،39 سال بعد کینگروز فاتح،وجہ کپتانی

پاکستان اور آسٹریلیا کے مجوعی ٹیسٹ میچز کے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو یہ کچھ زیادہ اچھے نہیں ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر اب تک 66 ٹیسٹ میچز ہوچکے ہیں۔کہانی  1956 سے شروع ہوتی ہے۔آخری بار 2019 میں آمنے سامنے ہوئے تھے۔66 سالہ تاریخ میں پاکستان نے گنتی کی 15 ٹیسٹ فتوحات اپنے نام کی ہیں۔آسٹریلیا 33 میچز میں کامیاب رہا۔18 میچز ڈرا کھیلے گئے۔

آسٹریلیا کا 1956 میں پہلا دورہ پاکستان،کراچی میں اپنے ہی تماشائیوں سے گالیاں

ایک اور عجب اتفاق کا ذکر ہوتا چلے۔آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال سے پاکستان نہیں آئی۔ماضی قریب کی اکثر سیریز 2 میچز تک بھی محدود رہی ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان کے پاس یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا میں اس نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز اگر کسی ملک کے خلاف کھیلے ہیں تو ان میں آسٹریلیا کا دوسرا نمبر ہے۔انگلینڈ سے 86 ٹیسٹ کھیل کر پاکستان اس ملک سے زیادہ میچز کھیلنے کا اعزاز رکھتا ہے۔دوسرا نمبر آسٹریلیا کاہے۔تیسرا نمبر 60 میچزکے ساتھ نیوزی لینڈ کا ہے۔بھارت59 میچز کے ساتھ چوتھے،سری لنکا 55 اور ویسٹ انڈیز 54 میچزکے ساتھ 5 ویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقا سے 28،زمبابوے سے 19 ، بنگلہ دیش سے 13 اور آئرلینڈ سے ایک میچ کھیلا ہے۔

آسٹریلیا کا دوسرا دورہ پاکستان 1959،امریکی صدر کراچی ٹیسٹ میں اتر آئے،تاریخی کیپ اور مکالمے

اس تفصیل سے یہ واضح ہوا کہ آسٹریلیا دوسرا ایسا ملک ہے جس سے پاکستان نے دنیائے کرکٹ میں انگلینڈ کے بعد  سب سے زیادہ 66 میچز کھیلے ہیں۔پاکستان کی سب سے زیادہ کامیابیاں 25 نیوزی لینڈ کے خلاف ہیں۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 21،21 اور سری لنکا کے خلاف 20 فتوحات ہیں۔پھر آسٹریلیا کے خلاف 15،بھارت ،بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف 12،12 جیت نام کی ہیں۔جنوبی افریقا سے صرف 6 اور آئرلینڈ سے واحد ٹیسٹ جیتا ہے۔

پاکستان کے لئے ایک تشویشناک بات موجود ہے۔دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز انگلینڈ کے خلاف کھیلے۔سب سے زیادہ فتوحات نیوزی لینڈ کے خلاف سمیٹیں لیکن سب سے زیادہ ناکامی آسٹریلیا سے اپنے نام کروائی ہے۔پاکستان دنیائے کرکٹ میں کسی بھی ٹیسٹ ملک سے اتنے میچز نہیں ہارا ،جتنا اسے آسٹریلیا نے 33 میچز میں ہرایا ہے۔26 میچز کے ساتھ دوسرا نمبر انگلینڈ کا ہے ،جس سے پاکستان زیادہ میچز ہارا۔ویسٹ انڈیز سے 18،سری لنکا سے 16،جنوبی افریقا سے 15 اور نیوزی لینڈ سے 14 میچزمیں ہارا ہے۔بھارت سےصرف 9 میچز میں شکست ہوئی ہے۔پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ڈرا میچز  18 کھیل سکا جو ویسٹ انڈیز سے15 ڈرا میچز کے بعد بہتر لیکن بڑے تمام ملک کے مقابلہ میں کم شرح ہے۔

پاکستان نے 1952 سے 2022 تک 70 سالوں میں 441 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔145 میں فتح حاصل کی ہے تو 134 میچزمیں شکست مقدر بنی۔162 ٹیسٹ میچز ڈرا پر تمام ہوئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *