لندن ۔کرک اگین رپورٹ جوئے روٹ انگلینڈ کے کپتان مقرر،پاکستان کے خلاف پہلی سیریز ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
انگلینڈ نے 35 سالہ سابق کپتان جوئے روٹ کو ایک بار پھر اپنی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے ۔ان کے ساتھ نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی 53 سالہ سٹیفن فلیمنگ کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے ۔
انگلینڈ کی پہلی بڑی سیریز پاکستان کے خلاف ہے جو اگلے ماہ 19 تاریخ سے شروع ہو رہی ہے۔
جوئے روٹ 2017 سے 2022 کے درمیان انگلینڈ کی کپتانی کر چکے ہیں لیکن آخری عرصے میں وہ ناکام رہے۔ اس کے بعد بین سٹوکس نے آخری سیز نیوزی لینڈ کے خلاف جس طرح کھیلی اس دوران بھی جوہے روٹ ایک دفعہ کپتانی کرتے نظر آئے لیکن وہ ناکام رہے اور انگلینڈ نیوزی لینڈ سے دو ایک سے ٹیسٹ سیریز ہارا۔ انگلینڈ کے لیے 65 ٹیسٹ میچز میں کپتان رہنے والے روٹ ایک بار پھر کپتانی کر رہے ہیں۔
پاکستان ،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا شیڈول
پہلا ٹیسٹ (ہیڈنگلے) – بدھ 19 اگست تا اتوار 23 اگست (صبح 11 بجے)
دوسرا ٹیسٹ (لارڈز) – جمعرات 27 اگست تا پیر 31 اگست (صبح 11 بجے)
تیسرا ٹیسٹ (ایجبسٹن) – بدھ 9 ستمبر تا اتوار 13 ستمبر (صبح 11 بجے)
